یمن: فوجی کشیدگی کی وجہ سے بے گھر افراد میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل

13:34, 02/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:34, 02/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
یمن:  فوجی کشیدگی کی وجہ سے بے گھر افراد میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ، اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل
یونیسیف
فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران بے گھر افراد میں بیماریاں پھیلنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور انسانی بنیادوں پر امداد اور فنڈنگ ​​میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے جمعرات کو امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ’امدادی ٹیمیں بے گھر ہونے والے اور متاثرہ شہریوں کو اہم امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دسیوں ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں، جس کے پیش نظر امدادی کارکنوں کو فنڈنگ اور بلا رکاوٹ محفوظ رسائی سمیت فوری مدد کی ضرورت ہے۔‘

جمعرات کے روز یمن میں بے گھر افراد کے کیمپوں کے انتظام کے لیے قائم ’ایگزیکٹو یونٹ‘ نے بتایا کہ ’جولائی سے جاری کشیدگی کے باعث اب تک تقریباً 1 لاکھ 98 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔‘

یہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی یمن کے پہلے سے تباہ حال نظام صحت پر مزید بوجھ بن رہی ہے، جہاں خوراک، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ ’لڑائی میں شدت کے باعث بچوں میں شدید غذائی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں خلل متاثرہ بچوں اور خاندانوں کو درپیش خطرات میں اضافہ کر رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ يمن میں ستمبر 2014 میں حوثی گروپ کی جانب سے دارالحکومت صنعا اور کئی صوبوں پر قبضہ کرنے کے بعد سے جنگ جاری ہے، اور مارچ 2015 میں یمنی حکومت کی حمایت کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں ایک عرب اتحاد نے یمن میں عسکری مداخلت کی تھی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026