ترکیہ: ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں آئندہ 100 سال کی حکمت عملی پر غور

13:36, 08/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 13:53, 08/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
ترکیہ: ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں آئندہ 100 سال کی حکمت عملی پر غور
ترکیہ میں وزارت ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر اور انڈسٹری کے لیڈرز کا آئندہ 100 سال کی حکمت عملی پر غور

ترکیہ میں وزارت ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر اور انڈسٹری کے لیڈرز نے آئندہ 100 سال کی حکمت پر بات چیت کی۔

استنبول میں ’ترکیہ صدی، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر سمٹ‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک میں ٹرانسپورٹ، مواصلات اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر اور البیراک میڈیا کے اشتراک سے منعقدہ سمٹ جمعرات 8 اکتوبر کو استنبول کانگریس سینٹر میں ہوا۔

سمٹ میں وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو، البیراک میڈیا کے جنرل منیجر عبداللہ ہانونو، ترک ایئرلائنز کے سی ای او احمد اولمُشتر، ترک ٹیلی کام کے سی ای او ابوبکر شاہین، بی ٹی کے کے چیئرمین مہمت کوچ ییغت اور شعبے کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں شاہراہوں، ہوا بازی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں ’ترکیہ صدی‘ کے لیے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔

ٹرانسپورٹ اور مواصلات پر جی ڈی پی کے پانچویں حصے کے برابر سرمایہ کاری کی گئی: اورال اوغلو

سمٹ کے مرکزی خصوصی سیشن میں وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو نے موجودہ منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔

انہوں نے ترقیاتی راہداری کے حوالے سے کہا کہ ’یہ منصوبہ عراق کے پورے علاقے سے گزرتا ہے اور اس کی لمبائی 1200 کلومیٹر ہے، جسے پہلے ریلوے اور اس کے بعد شاہراہ سے منسلک کرنے کا منصوبہ ہے۔‘

انہوں نے مڈل کوریڈور اور حجاز ریلوے منصوبے پر بھی بات کی۔

اورال اوغلو نے کہا کہ ’مشرق سے یورپ جانے والے مختلف راستوں میں مڈل کوریڈور سب سے اہم راستہ ہے۔ زنگیزور روٹ کو باکو، تبلیسی، قارص ریلوے کے متبادل کے طور پر فعال کیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ترکیہ میں صوبہ قارص سے سیواس تک ریلوے کے حصے کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور یہ راہداری مختلف حالات میں کام کر سکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ریلوے وہ شعبہ ہے جہاں دھوئیں کے اخراج میں سب سے تیزی سے کمی لائی جا سکتی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ’سعودی عرب، اردن، شام اور ترکیہ نے جدید حجاز ریلوے کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ترکیہ کی جانب سے منصوبے میں کوئی کمی نہیں ہے، تاہم اردن اور شام کی جانب کچھ خلا موجود ہے جن پر اب بھی کام کیا جا رہا ہے۔‘

اورال اوغلو کے مطابق ترکیہ نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں اپنے جی ڈی پی کے پانچویں حصے کے برابر سرمایہ کاری کی ہے۔

مستقبل کے لیے بڑے پیمانے پر نئی سمتوں پر بات کرنا چاہتے ہیں: عبداللہ ہانونو

البیراک میڈیا کے جنرل منیجر عبداللہ ہانونو نے سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’البیراک میڈیا نے 25 سال سے زائد عرصے کے سفر کے دوران ایسے ترکیہ کی آواز بننے کی کوشش کی ہے جو کام کرتا ہے، پیداوار بڑھاتا ہے اور ترقی کرتا ہے، جبکہ ادارے نے ملک میں آنے والی تبدیلیوں اور ترقی کو قریب سے دیکھا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ البیراک میڈیا گزشتہ پانچ سال سے اسی مشاہدے کے حصے کے طور پر ’ترکیہ صدی سمٹس‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔

عبداللہ ہانونو کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف ترکیہ کے زرعی شعبے سے تجارت اور خاندان سے ٹرانسپورٹ تک کے سفر کو دیکھنا نہیں چاہتے بلکہ اس پر بات، بحث اور اسے ریکارڈ کرنے کے ساتھ مستقبل کے لیے نئی سمتیں متعین کرنے میں بھی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘

دنیا کا بہترین ٹرانسفر مرکز بننے کا ہدف: ترک ایئرلائنز

ترک ایئرلائنز کے سی ای او احمد اولمُشتر نے کہا کہ ترک ایئرلائنز آسٹریلیا سے سان فرانسسکو اور لاطینی امریکا سے مشرق تک آسان فضائی رابطوں کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا کا بہترین ٹرانسفر ہب بننے کا ہدف رکھتی ہے۔

اصل چیلنج ’فائیو جی‘ کو حقیقی فوائد میں تبدیل کرنا ہے: ترک ٹیلی کام

ترک ٹیلی کام کے سی ای او ابوبکر شاہین نے کہا کہ ترکیہ کے سب سے طویل فائبر نیٹ ورک کے حامل آپریٹر کی حیثیت سے کمپنی نے 2026 کی پہلی ششماہی تک 571,000 کلومیٹر فائبر نیٹ ورک مکمل کر لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’اسی عرصے کے دوران ایل ٹی ای بیس سٹیشنز کے فائبر کنکشن کی شرح 64 فیصد تک پہنچ گئی۔‘

ابوبکر شاہین نے کہا کہ ’اصل مسئلہ 5G کی فراہم کردہ زیادہ گنجائش اور کم تاخیر کو پیداوار، خدمات اور روزمرہ زندگی میں حقیقی فوائد میں تبدیل کرنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اس کے لیے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے۔

24 سال میں 355 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری: بی ٹی کے

بی ٹی کے کے چیئرمین مہمت کوچ ییغت نے کہا کہ ’ترکیہ صدی‘ کا وژن ایسے ترکیہ کے ہدف پر مبنی ہے جو اپنی ٹیکنالوجی خود تیار کرے اور خطے اور دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی قیادت میں گزشتہ 24 برس کے دوران ترکیہ کے ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی انفرااسٹرکچر میں تقریباً 355 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مہمت کوچ ییغت کے مطابق ’نیشنل ٹیکنالوجی انیشی ایٹو‘ کا مقصد ان سرمایہ کاریوں کو ملکی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے عملی شکل دینا ہے۔

سمٹ کے اختتام پر وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو کو تحفہ پیش کیا گیا، جس کے بعد شرکا نے گروپ فوٹو بنوائی۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026