امریکی جہازوں پر حملے کے بعد پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
11:00, 09/09/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 12:40, 09/09/2026, بدھ
ویب ڈیسک

امریکی جہازوں پر حملے کے بعد پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکہ اور ایران کے مڈل ایسٹ میں ایک دوسرے پر حملے ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں موجود ایک دوسرے کی فوج، شپنگ اور توانائی کے اثاثوں پر حملے کیے گئے۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اردن جیسے امریکی اتحادی بھی جنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکہ ایران کے درمیان 17 اگست کو جنگ بندی معاہدہ ختم ہو گیا تھا اور دونوں ملکوں نے مڈل ایسٹ میں ایک دوسرے پر ایک مہینے تک حملے نہیں کیے۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گزشتہ دو دنوں میں ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے دو بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ ’کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔‘
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی ’پیٹرا‘ کے مطابق ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ 20 بیلسٹک میزائلوں نے اردن کی سرزمین کو نشانہ بنایا، جن میں سے 18 کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا اور دو آبادی والے مقامات سے دور کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی ٹیمیں ان علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جہاں میزائل کا ملبہ گرا تھا۔
جبکہ اردن کی فوج نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مشکوک اشیاء کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی اسے چھوئیں اور فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں۔
فوج نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ریڈار، وارننگ سسٹم اور فضائی دفاعی نظام ’ہائی الرٹ‘ پر ہیں۔
اس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ ’اس نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’امریکہ کے خلاف اس کے جوابی حملے امریکی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔‘
یہ پیش رفت امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب امریکی افواج نے ایرانی تیل کے پانچ جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو گزشتہ دو دنوں میں دو بار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ ‘ کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز پر میزائل حملے کی کوشش کے جواب میں فورسز نے منگل کے روز پانچ ایرانی ٹینکر، بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔‘
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ’جنگی جہاز نے حملوں سے بچ کر علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا ہوا ہے، جس میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔‘