سعودی عرب کے شہر دمام پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی
10:32, 22/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:59, 22/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک

Shutterstock
کنگ فہر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ۔ دمامسعودی عرب کی سول ایویشن اتھارٹی نے کہا کہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کے روز ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایویشن نے بتایا کہ زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا ہے جس کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔
جبکہ حکام نے حملے کی نوعیت ابھی واضح نہیں کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت توانائی نے پہلے کہا کہ بدھ کے روز سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں الشیبه پر آرامکو کی آئل تنصیبات پر ڈرون کے فضائی حملے میں دو افراد مارے گئے اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
وزارت کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک کنٹریکٹر کی گاڑی پر آگ لگ گئی تھی جبکہ آئل فیلڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سعودی اتحاد نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے مملکت کے مشرقی صوبے اور مدینہ کی طرف آنے والے پانچ ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا ہے۔
جبکہ سعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 11 اکتوبر کو بھی حملہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ واقعات یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ائیرپورٹس اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد بڑھے ہی۔