امریکی محکمہ خارجہ کا سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

13:09, 22/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 17:11, 22/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
امریکی محکمہ خارجہ کا سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
AFP
محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس ٹومی پیگوٹ۔ فائل فوٹو

امریکی حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ 'امریکہ کےمحکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی عرب میں موجود سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سعودی عرب اور خطے میں موجود مشنز کو چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔'

یہ حکم نامہ جب سعودی عرب میں دمام کے کنگ فہد ائیرپورٹ میں حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے اور آٹھ زخمی ہوئے اور ساتھ ہی تیل کی تنصیبات پر حملے میں بھی دو افراد ہلاک ہونے کے بعد جاری ہوا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس ٹومی پیگوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'امریکی محکمے نے صرف سعودی عرب میں موجود امریکی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔'

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ 'امریکی شہریوں کو ہنگامی طور پر سعودی عرب چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ امریکہ نے فروری کے آخر میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد سے جب ایران نے امریکی تنصیبات پر حملے کیے تھے تب کچھ سفارتکاروں کو ملک واپس بلا لیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ 'ایران کے حمایت یافتہ حوثی تنظیم تیزی سے سعودی عرب پر حملے کر رہے ہیں جن میں سول ائیرپورٹس اور انفراسٹکچر کو نقصان ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا اور سفر میں بھی مشکلات ہو رہی ہیں۔ '

سعودی عرب میں حالیہ حملوں کے بعد سعودی شہر ریاض میں بدھ کے روز امریکی سفارتخانے کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری ہوا تھا۔

یاد رہے کہ مارچ میں ایران کی جانب سے خطے میں امریکی سفارتخانوں اور سی آئی اے سٹیشن پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026