’ دنیا کا درجہ حرارت ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے‘

13:02, 21/10/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 16:27, 21/10/2026, بدھ
ویب ڈیسک
’ دنیا کا درجہ حرارت ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے‘
AP
بہترین صورتحال میں بھی عالمی درجہ حرارت میں اضافہ زیادہ ہوگا، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کا درجہ حرارت ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر درجہ حرات کو کم رکھنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات جاری رکھنے کے باوجود عام حالات میں بھی دنیا کا درجہ حرارت 1.7 سے 1.8 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’رینیوایبل انرجی‘ کے تیزی سے فروغ اور متعدد ممالک میں اخراج کم کرنے والی موسمیاتی پالیسیوں کے باوجود اس ممکنہ صورت حال کے حصول کے لیے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں فوری اور جلد کمی ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی رپورٹ کے مطابق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 2025 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 18 فیصد، 2035 تک 45 فیصد اور 2040 تک 69 فیصد کم کرنا ہوگا۔

جبکہ موجودہ قومی منصوبوں کے تحت اخراج میں 2030 تک صرف 5 سے 8 فیصد اور 2035 تک 11 سے 15 فیصد کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ موجودہ پالیسیوں کے تحت 2100 تک عالمی درجہ حرارت میں 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ ممالک کی جانب سے موجودہ موسمیاتی وعدوں پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں یہ اضافہ 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی آئندہ کلائمیٹ کانفرنس (کوپ 31) کی تیاریوں کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’سیلاب، جنگلات میں آگ گنے کے واقعات اور دیگر قدرتی آفات میں اضافے کا سبب بننے والے اخراج کو محدود کرنے کی کوششیں ترک نہ کرنا انتہائی اہم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت کا 1.5 ڈگری کی حد سے تجاوز کرنا کوششوں کم کرنے کی وجہ سے نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس اضافے کو ممکنہ حد تک کم اور مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’یہ ممکن ہے کہ صدی کے اختتام تک درجہ حرارت کو دوبارہ 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے لایا جا سکتا ہے۔‘

2015 کے پیرس معاہدے کے تحت ممالک نے عالمی اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کافی نیچے رکھنے اور اسے 1.5 ڈگری تک محدود کرنے کی کوشش پر اتفاق کیا تھا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026