یمن میں اگست سے جاری کشیدگی میں 1,574 ہلاک اور 6,939 زخمی ہوئے: عالمی ادارہ صحت

16:52, 22/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 17:27, 22/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
یمن میں اگست سے جاری کشیدگی میں 1,574 ہلاک اور 6,939 زخمی ہوئے: عالمی ادارہ صحت
AFP
یمن- فائل فوٹو

عالمی ادراہ صحت/ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کو کہا ہے کہ 'یمن میں اگست سے فوجی کشیدگی میں اضافے کے بعد سےاب تک 1 ہزار 574 لوگ ہلاک اور 6 ہزار 939 زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکیہ کی خبر رساں ادارے ' انادلو' کے مطابق 'اقوام متحدہ کی ہلیتھ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگست کے آغاز سے 8 ہزار 513 ہلاکتیں/ زخمی ریکارڈ کیے ہیں۔'

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق '19 اکتوبر تک 1 ہزار 574 اموات اور 6 ہزار 939 زخمی شامل ہیں، جبکہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان میں فوجی اہلکار ہیں یا عام لوگ شامل ہیں۔'

ادارے نے مزید کہا ہے کہ 'حالیہ آٹھ دنوں میں 292 لوگ ہلاک جبکہ 1ہزار 48 زخمی ہوئے ہیں۔'

ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ جمعرات کو بتایا تھا کہ '6 اگست 2026 سے کشیدگی بڑھنے کے بعد سے اب تک 1 ہزار 282 اموات اور 5 ہزار 891 کا اندراج کیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ یمن 2014 کے بعد سے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے یمن کے شہر صنعا کئی اور صوبوں پر قبضے کے بعد سے تنازعے کا شکار ہے۔

حوثیوں کا یمن کے بیشتر شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ ملک کا جنوبی اور مشرقی حصوں پر سرکاری افواج کا کنٹرول ہے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026