سعودی فوجی اتحاد نے حوثی حملوں میں چار شہریوں کے مرنے کی تصدیق کر دی
10:39, 23/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 11:16, 23/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک

AFP
فائل فوٹوسعودی فوجی اتحاد نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ’یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 11 ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کو فوج نے ہوا میں تباہ کردیا ہے۔‘
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بیان میں کہا کہ ’ڈرونز کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، مدینہ، مشرقی صوبے اور جنوبی علاقوں میں تباہ کیا گیا ہے۔‘
جبکہ بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کےجنوب مغربی علاقے نجران کی جانب بڑھتے ہوئے ناکارہ بنایا گیا۔
اتحاد نے جمعرات کے روز اس بیان میں کہا کہ ’انہوں نے جنوبی خطے کی طرف داغے گئے دو ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا ہے۔‘
اس سے قبل ایک رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ ’چار ڈرونز کو ریاض اور مدینہ کے اوپر ناکارہ بنایا گیا تھا۔‘
جبکہ بیانات میں ڈرونز کہاں داغے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات نہیں فراہم کی گئی تھی۔
یہ اعلان سعودی عرب کی حکام کی جانب سے ایک دن بعد دی گئی اطلاع کے بعد سامنے آئے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ان حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جن میں سے دو افراد تیل کی تنصیبات ’آرامکو‘ پر داغے گئے ڈرون حملے میں مرے جبکہ دیگر دو افراد بدھ کے روز سعودی شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
اتحاد نے رپورٹ میں مزید کہا کہ ’انہوں نے بدھ کے روز مغربی علاقے، مدینہ اور مشرقی صوبے کی جانب بڑھنے والے سات ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ بیش رفت سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔