تھائی لینڈ میں مسلسل بارشوں سے سیلاب میں 8 افراد ہلاک، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد گھر متاثر
10:52, 28/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 10:59, 28/09/2026, پیر
AA

تھائی لینڈ میں مسلسل بارشوں سے سیلاب میں 8 افراد ہلاک، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد گھر متاثر
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر ہزاروں شہری امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ شہر کے بعض علاقے شدید بارش کے بعد اب بھی زیرِ آب ہیں۔ مشرقی صوبے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے بعد مزید لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔













خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے 2 سے 3 دن کے دوران 320 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بارش کی وہ مقدار ہے جو شہر کے نشیبی علاقوں میں پورے مہینے کے دوران ہوتی ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہوا۔
تھائی وزارت داخلہ کے مطابق 16 ستمبر سے اب تک ملک کے 41 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 5 لاکھ 8
ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔









