جنوبی امریکی ملک چلی میں تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج میں17 افراد گرفتار

13:55, 02/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 16:35, 02/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
جنوبی امریکی ملک چلی میں تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج میں17 افراد گرفتار
AFP
چلی میں پبلک ایجوکیشن فنڈنگ میں کٹوتی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

جنوبی امریکی ملک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ہزاروں طلبہ صدر ہوزے انتونیو کاست کی حکومت کی جانب سے مجوزہ 2027ء کے بجٹ میں پبلک ایجوکیشن کی فنڈنگ میں متوقع کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جس کے بعد پولیس سے پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

بڑی طلبہ تنظیموں کی طرف سے منظم کیے جانے والے ان احتجاجی مظاہروں نے صدر کی جانب سے اپنی انتظامیہ کی ابتدائی بجٹ تجویز پیش کیے جانے کے ٹھیک ایک دن بعد ہزاروں لوگوں کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا۔

مارچ میں کفایت شعاری کے ایجنڈے کے ساتھ عہدہ سنبھالنے والے رہنما نے بدھ کے روز 6 لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے تحفظ کا عزم ظاہر کیاہے۔

جس کے بعد وہ اس پروگرام کو محدود کرنے سے اس حوالے سے کی گئی ​​بات چیت سے پیچھے ہٹ گئے۔ تاہم طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس شعبے کے لیے وسیع تر فنڈنگ ​​ شدید خطرے سے دوچار ہے۔

مظاہرین نے پلازہ اٹالیہ سے صدارتی ’محل لا مونیڈا‘ تک مارچ کی کوشش کی۔ پولیس نے ’لا المیڈا‘ پر تقریباً 800 میٹر کے بعد مارچ روک دیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جواب میں بعض مظاہرین نے پولیس پر پتھر، بوتلیں اور لکڑیاں پھینکی۔

سینٹیاگو۔ چلی
AFP
سینٹیاگو۔ چلی

وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پونٹیفیکل کیتھولک یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کے قریب اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب نقاب پوش افراد کے ایک گروپ نے حکومت کے حامی طلبہ کے مظاہرے پر حملہ کر دیا۔ حکومت کے حامی طلبہ ’ہمیں مفلوج چلی نہیں، خوشحال چلی چاہیے ‘کے نعرے درج بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

بعد میں پریس کے سامنے صدر کاست نے اپنی سیاسی تحریک سے وابستہ طلبہ کے خلاف ہونے والے تشدد کی فوری طور پر مذمت کی۔

مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی لیک دستاویزات کے مطابق وزارت تعلیم کے مسودے میں سرکاری یونیورسٹیز کی براہ راست فنڈنگ میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے ابھی تک 2027 کے مالی پیکج کا مکمل متن جاری نہیں کیا۔

طلبہ تنظیموں نے اشارہ دیا ہے کہ بجٹ کا مکمل بل بحث کے لیے کانگریس میں پیش کیے جانے کے بعد مزید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔



پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026