اے آئی ایجنٹس کی امریکی اور کینیڈین سرکاری ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوشش: رپورٹ

12:01, 01/10/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 12:02, 01/10/2026, جمعرات
ویب ڈیسک
اے آئی ایجنٹس کی امریکی اور کینیڈین سرکاری ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوشش: رپورٹ
تصویر: پیگزل
رپورٹ کے مطابق محققین نے ہیکنگ کی دو ابتدائی اور ناکام کوششوں کا پتہ لگایا۔

امریکی ریاست سان فرانسسکو میں قائم غیر منافع بخش تحقیقاتی ادارے ٹرانسلوس کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ایجنٹس نے امریکا اور کینیڈا سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے ہیکنگ کی دو ابتدائی اور ناکام کوششوں کا پتہ لگایا۔ ان میں سے ایک امریکی محکمہ تعلیم کے سول رائٹس ڈیٹا کلیکشن جبکہ دوسری کینیڈا کی وفاقی ایجنسی لائبریری اینڈ آرکائیوز کینیڈا کے خلاف کی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان ناکام کوششوں کا تعلق ایسی دیگر سرگرمیوں سے بھی تھا جن میں اے آئی ایجنٹس نے ہیکنگ سے کم درجے کے مگر جارحانہ طریقوں سے امریکی سرکاری ویب سائٹس کو جانچنے کی کوشش کی۔ بعض مواقع پر ویب سائٹس کو ان طریقوں سے استعمال کیا گیا جن کے لیے وہ بنائی ہی نہیں گئی تھیں۔

جبکہ کچھ صورتوں میں واضع طور پر درج پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس سرگرمی میں وائٹ ہاؤس، دفاعی محکمہ، محکمہ انصاف، محکمہ تجارت، ’ سینٹرزفار ڈیزیز کنڑول اینڈ پریوینشن‘ بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ’ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ‘ سمیت کیلیفورنیا، میری لینڈ، الینوائے، ٹیکساس اور نیو یارک کے ریاستی اداروں کی ویب سائٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

محققین نے کہا کہ اب تک دستیاب ڈیٹا میں اے آئی ایجنٹس نے ایسی کسی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کی جو پہلے سے ہی عوامی طور پر دستیاب نہ ہو۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026