مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی خبریں سچ نہیں، خوف پھیلانے والے کو گرفتار کر لیاہے: سعودی حکام

09:22, 02/10/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 09:24, 02/10/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
 مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی خبریں سچ نہیں، خوف پھیلانے والے کو گرفتار کر لیاہے: سعودی حکام
تصویر: پیگزل
رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔

سعودی حکام نے جمعے کو مکہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔

سعودی حکام نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’مقدس شہر میں سکیورٹی حکام نے راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا اور فوری طور پر تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔‘

ترکیہ کی خبر ایجنسی انادلو کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے سے متعلق گردش کرنے والے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔

حکام نے گرفتار شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں میں کہا گیا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کی جانب بڑھا تھا، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

کعبہ سعودی عرب کے شہر مکہ کی مسجد الحرام کے مرکز میں واقع مکعب عمارت ہے اور یہ مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے۔


پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026