‘اوپن اے آئی ایجنٹ’ نے آسٹریلیا کا نیشنل ہیلتھ ڈیٹا بیس ہیک کر لیا

14:43, 24/09/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 13:01, 25/09/2026, جمعہ
ویب ڈیسک
‘اوپن اے آئی ایجنٹ’ نے آسٹریلیا کا نیشنل ہیلتھ ڈیٹا بیس ہیک کر لیا
AA
فائل فوٹو

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ‘اوپن اے آئی’ کے ایک ایجنٹ نے آسٹریلیا کے ‘ نیشنل ہیلتھ کیئر ڈیٹا بیس’ کو ہیک کیا ہے، جو اے آئی کی جانب سے کسی حکومتی نیٹ ورک کو ہیک کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے ’اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین سے گفتگو کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اے آئی ایجنٹ ملک کے میڈی کیئر شماریاتی ڈیٹا بیس کی ’پبلک اور پرائیویٹ دونوں فائلوں‘ تک رسائی حاصل کرنے اور اس میں فائلیں لکھنے کے قابل رہا ہے۔

یہ انکشاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حامل ایجنٹس کے غیر متوقع رویے اور اپنے ہیومن آپریٹرز کی توقعات سے ہٹ کر اقدامات کرنے کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے اے آئی سے متعلق اپنے طریقہ کار کا ہنگامی جائزہ شروع کر دیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق اس جائزے میں یہ جانچا جائے گا کہ ’کیا اے آئی سے متعلقہ سائبر واقعات کی تیاری اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے موجودہ قوانین اور حکومت کے پاس انفراسٹکچر موزوں ہے؟‘

محکمہ وزیراعظم اور کابینہ اس جائزے کے عمل کی قیادت کرے گا، جس میں اے آئی کمپنیوں اور دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے کہا ہے کہ ’یہ نتائج اے آئی کے گورننس کے لیے ایک مؤثر فریم ورک تشکیل دینے کی اس کی وسیع تر کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔‘

یہ پیش رفت اُس وقت ہوئی ہے جب ’اوپن اے آئی‘ نے اپنی اے آئی ماڈلز کے غیر متوقع یا ممکنہ طور پر تشویشناک رویے پر مبنی چھ واقعات کی تفصیلات دی گئی تھیں ۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسے واقعات کی نگرانی کرنے اور انہیں عوامی سطح پر ظاہر کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

ان رپورٹس میں اپریل اور اگست کے درمیان پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان میں وہ تازہ ترین واقعہ شامل نہیں ہے جس کے بارے میں ’اوپن اے آئی‘ کا کہنا ہے کہ اسے جون میں علم ہوا تھا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026