شمالی کوریا نے نئے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ اور کروز میزائل مشق کی
14:47, 05/11/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 14:54, 05/11/2026, جمعرات
ایجنسی

AFP
شمالی کوریا نے ایک نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کیاہے
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا 'کے سی این اے' نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا ہے کہ 'شمالی کوریا نے بدھ کے روز ایک نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کیاہے اور ساتھ ہی کروز میزائل حملے کی مشق بھی کی۔'
کے این سے اے نے کہا کہ 'اس فضائی دفاعی تجربے نے میزائل کے نئے مواد اور رہنمائی کے متعدد طریقوں کی تکنیکی خصوصیات کے قابل اعتماد ہونے کی تصدیق کر دی۔'
جبکہ سسٹم نے اہداف کی شناخت اور ان کا پیچھا کرنے کی صلاحیت کی تصدیق بھی کی۔
خبر رساں ادارے نے بتایا کہ 'شمالی کوریا کی مشرقی علاقے میں تعینات طویل فاصلے تک مار کرنے والی اسٹریٹجک کروز میزائل یونٹ کے ایک ذیلی یونٹ نے بدھ کے روز مشق کے دوران ایک فرضی ہوائی اڈے کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔'

کے این سی اے نے رپورٹ میں جنوبی کوریا کے بیان کی تصدیق کی کہ 'شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ نے مشرقی ساحل پر واقع ’سونڈوک‘ کے علاقے سے سمندر کی جانب کئی میزائل داغےہیں۔'
واضح رہے کہ یہ ایک ماہ کے دوران شمالی کوریا کی جانب سےچوتھا ہتھیاروں کا تجربہ تھا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ 'ابتدائی ڈیٹا سے لگتا ہے کہ داغے گئے میزائل مختلف اقسام کے تھے۔'
کوریا کے ڈیفینس اینڈ سیکیورٹی فورم کے جنرل سیکرٹری شن جونگ وو کے مطابق اس تجربے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ وار ہیڈ ہدف کے علاقے پر اپنا پے لوڈ کتنی مؤثر طریقے سے پھیلا سکتا ہے۔