اسرائیل میں الیکشن سے قبل ہزاروں لوگوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
11:31, 26/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 11:32, 26/10/2026, پیر
AA

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں سے پہلے سکیورٹی کی ناکامیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔















خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق مظاہرین ہفتے کو تل ابیب میں ’ہاسٹیجز سکوائر‘ نامی عوامی چوک میں جمع ہوئے۔
یہ مظاہرے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے پہلے عام انتخابات سے تین روز قبل ہو رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ’اکتوبر کونسل‘ نے کیا جو تین سال قبل غزہ لے جائے گئے یرغمالیوں کے اہل خانہ کی جانب سے قائم کی گئی تھی۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں حکومت کی ناکامی کا احتساب کیا جائے۔
اسرائیل کے دیگر علاقوں میں بھی حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق ان مظاہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شرکا میں یاشار پارٹی کے گادی آئزنکوٹ بھی شامل تھے جنہیں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا اہم حریف سمجھا جاتا ہے۔
ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنما یائیر گولان نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔