فلسطین کے پاس صرف 6 ارب ڈالر کے فنڈز بچ گئے: فلسطینی صدر
10:35, 11/09/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 10:36, 11/09/2026, جمعہ
ویب ڈیسک

کریڈٹ: پی ایل او
انتہا پسند اسرائیل کی ویسٹ بینک میں کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں: فلسطینی صدرفلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین لبریشن موومنٹ (پی ایل ایم) کے انقلابی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انتہا پسند اسرائیل کی ویسٹ بینک میں کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔‘
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین لبریشن موومنٹ (پی ایل ایم) کے انقلابی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انتہا پسند اسرائیل کی ویسٹ بینک میں کارروائیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ویسٹ بینک میں آبادکاروں کے یونٹس قائم ہو رہے ہیں، دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عام شہریوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔‘
فلسطینی صدر نے بتایا ہے کہ ’علاقے میں جگہ جگہ ملٹری چیک پوسٹ قائم ہونے کی وجہ سے شہروں اور گاؤں میں معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، عام لوگوں کی سماجی زندگی متاثر ہورہی ہے۔‘
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ ’فلسطین کے پاس صرف 6 ارب ڈالر کے فنڈز بچ گئے ہیں، یہ اسرائیل کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس میں وہ فلسطینی لوگوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم ان کے خلاف کھڑے نہ ہو سکیں۔‘
’غزہ کی پٹی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے منصوبے جس میں جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلا شامل ہے اس پر فوری اور مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔‘
محمود عباس کے مطابق ’سال 2023 میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی شروع ہونے کے بعد سے اب تک ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔‘
فلسطین نے اسرائیل کی جانب سے قتل ہونے والے لوگوں، گرفتاریوں، گھروں کے گرائے جانے اور مسجدوں پر ہونے والے حملوں کے واقعات کو ریکارڈ کیا ہے۔
فلسطین کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ’ویسٹ بینک اور ایسٹ یروشلم میں 7 لاکھ 50 ہزار اسرائیلی 156 غیر قانونی آبادیوں میں مقیم ہیں۔‘