مینیو
پہلا صفحہ
دنیا
کھیل
کالم
لائف اینڈ اسٹائل
معیشت
سائنس اور ٹیکنالوجی
ویڈیو
موسم
نماز کے اوقات
رابطہ کریں
ایڈیشن :
آخری اپ ڈیٹ : 08 اکتوبر 2026, جمعرات / 11:39
اشتہارات
نیدرلینڈز میں فلسطین کے حامیوں کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
نیدرلینڈز کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر دھرنے دیے۔ اوتریخت میں مظاہرین نے ریلوے سٹیشن پر فلسطینی پرچم اٹھا کر احتجاج کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حوالے سے ڈچ حکومت کی پالیسی پر بھی تنقید کی۔ احتجاج سے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ ’غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ تین سال سے جاری ہے اور عالمی قانونی نظام کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘ مظاہرین نے ’نسل کشی بند کرو‘، ’اب انصاف دو‘، ’فلسطین آزاد کرو‘ اور ’اب غزہ کو بچاؤ، غزہ میں قتل عام بند کرو‘ جیسے نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
08 اکتوبر 2026
تھائی لینڈ میں مسلسل بارشوں سے سیلاب میں 8 افراد ہلاک، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد گھر متاثر
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر ہزاروں شہری امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ شہر کے بعض علاقے شدید بارش کے بعد اب بھی زیرِ آب ہیں۔ مشرقی صوبے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے بعد مزید لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
28 ستمبر 2026
غزہ کی تباہ حال عمارتوں کے بیچ بڑی سکرین پر کارٹون دیکھتے بچے
فلسطین میں غزہ کے علاقے شیخ ردوان میں بچوں کو کارٹون دکھائے جا رہے ہیں۔ کارٹون دکھانے کی یہ تقریب ایک خیراتی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں بچوں کو تباہ حال عمارتوں کے بیچ اکٹھے بیٹھ کر کارٹون دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
31 اگست 2026
تہران میں خامنہ ای کے جنازے کے جلوس کے مناظر، لاکھوں افراد کا مجمع
06 جولائی 2026
ماضی کے جھروکوں سے: ایران کے پہلے رہبرِ اعلیٰ روح اللہ خمینی کے جنازے کے مناظر
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات، جگہ جگہ سیاہ پرچم اور ایرانی رہنماؤں کی تصاویر آویزاں
03 جولائی 2026
افغانستان: کابل پر پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ان افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی جو 16 مارچ کو پاکستان کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
27 مارچ 2026
پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد افغانستان کے متاثرہ علاقوں میں تباہی کے مناظر
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستان کے فضائی حملوں کے بعد سیکیورٹی اہلکار اور مقامی افراد ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کا کام کر رہے ہیں۔ مرنے والے بعض افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے اس کارروائی میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں مدرسہ اور عام شہریوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں اور خواتین و بچوں سمیت درجنوں عام شہری مارے گئے ہیں۔
23 فروری 2026
ترکیہ میں نئے سال کا آغاز فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے ساتھ، استنبول کے گلاٹا برج پر لاکھوں افراد کا مجمع
ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں نئے سال کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ایک بڑا اجتماع ہوا۔ جمعرات کی صبح پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ استنبول کے مشرور گلاٹا پل پر جمع ہوئے اور فلسطین کے حق میں مارچ کیا۔
01 جنوری 2026
غزہ میں کرسمس کی تقریبات: مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فلسطینیوں کا مارچ
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فلسطینیوں نے منگل کے روز غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کرسمس کی تقریبات منائیں، جو اکتوبر 2023 میں محاصرے کے دوران ہونے والے قتل عام کے آغاز کے بعد پہلی بار ہوئیں۔
26 دسمبر 2025
ترکیہ میں 600 سال پرانی بلاک پرنٹنگ کی روایت آج بھی زندہ
بلاک پرنٹنگ کپڑے پر ڈیزائن بنانے کے قدیم طریقوں میں سے ایک ہے۔ کپڑوں پر چھپائی کرنے والے ٹھپوں کو ایک مخصوص لکڑی پر تیار کیا جاتا ہے۔
23 دسمبر 2025
جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق نئی تصاویر اور اسکرین شاٹس سامنے آگئے، نوام چومسکی اور بل گیٹس بھی تصاویر میں موجود
19 دسمبر 2025
تصاویر: وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ منگل کو جب سعودی ولی عہد وائٹ ہاؤس پہنچے تو ان کا استقبال سُرخ قالین بچھا کر کیا گیا، مارچنگ بینڈ، پرچم اٹھائے گھڑ سوار فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
19 نومبر 2025
’یہاں اب انسان نہیں رہ سکتے‘: افغان زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپیل
متاثرین کا تباہ شدہ گھروں کی تعمیر اور دیہات کی بحالی کے لیے فوری امداد کی اپیل
23 ستمبر 2025
فرانس میں ’ہر چیز بلاک‘ کرنے کی تحریک، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ
11 ستمبر 2025
نیپال میں سوشل میڈیا بند کرنے پر ’جین زی‘ کے احتجاج نے وزیرِ اعظم کو گھر بھیج دیا
نیپال میں فیس بک، ایکس، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی وجہ سے شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کی وجہ سے وزیرِ اعظم کو استعفیٰ دینا پڑا ہے۔ اس احتجاج کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
09 ستمبر 2025
بل کلنٹن سے ڈونلڈ ٹرمپ تک: 25 سالوں میں پوتن کی پانچ امریکی صدور سے ملاقاتیں
سن 2000 سے ولادیمر پوتن روس کے صدر یا وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے پانچ مختلف امریکی صدور کے ساتھ تعلقات رکھے، جن کا آغاز بل کلنٹن سے ہوا۔۔۔آج جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الاسکا میں یوکرین کے تنازع کے حل پر بات چیت کے لیے تیاری کر رہے ہیں، تو ایسے میں ہم یہاں پوتن کی گزشتہ پچیس سالوں میں امریکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر پر نظر ڈالتے ہیں۔
15 اگست 2025
ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے 80 سال، یادگاری تقریبات کا انعقاد
06 اگست 2025
غزہ میں پانی لانا بھی خطرے سے خالی نہیں
15 جولائی 2025
سینیگال کی گلابی جھیل کے رنگ واپس آ گئے
10 جولائی 2025