تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے نے ٹرک چلاتے ہوئے بودھ بھکشوؤں کو کچل دیا، آٹھ افراد ہلاک
12:04, 02/07/2026, جمعرات

جائے واقعہ کی تصاویر
تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے نے ٹرک چلاتے ہوئے بودھ بھکشوؤں (بدھ مت کے مذہبی پیشوا) کے ایک گروپ کو روند ڈالا جس سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے مکداہن میں 35 بھکشوؤں کا ایک گروپ پیدل یاترا پر جا رہا تھا کہ ایک کم عمر ٹرک ڈرائیور نے انہیں کچل دیا۔
حکام کے مطابق پانچ بھکشو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تین اسپتال میں دم توڑ گئے۔ 14 یاتری زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھکشو 260 کلومیٹر طویل ایک مذہبی یاترا پر پیدل سفر پر نکلے تھے اور ایک قطار بنا کر سڑک کنارے چل رہے تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق ٹرک چلانے والا بچہ زیر حراست ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔