ایران اور امریکہ کے دوحہ میں مذاکرات ختم، حتمی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

12:41, 02/07/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 14:12, 02/07/2026, جمعرات
ایران اور امریکہ کے دوحہ میں مذاکرات ختم، حتمی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
فائل فوٹو

امریکہ اور ایران کے درمیان دوحہ میں ہونے والے دو روزہ بلواسطہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں حتمی معاہدے پر تو کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی البتہ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور ایران کے اثاثوں کی بحالی جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہو گا۔ خامنہ ای کی آخری رسومات نو جولائی کو ادا کی جائیں گی۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے 'ایکس' پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں 'مثبت پیش رفت' ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جون میں طے پانے والے ابتدائی معاہدے اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے معاملات پر مزید مذاکرات کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کی سمت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو محدود کرنے کا عمل درست سمت میں جاری ہے۔

لیکن خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان کی نفی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں جوہری پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ بلکہ یہ مذاکرات تیکنیکی سطح کے تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا ہے کہ جوہری پروگرام کا معاملہ آئندہ مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود نے براہِ راست ملاقات کے بجائے قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کیے۔

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے دوحہ میں موجود تھے۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مذاکراتی عمل میں خود شرکت نہیں کی۔

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کر رہے تھے جنہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ تاہم دونوں فریقین کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کے باہمی اختلافات میں کوئی کمی آئی ہے یا نہیں۔

(اس خبر کے بعض مندرجات خبر رساں ادارے رائٹرز سے ماخوذ ہیں)
تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026