لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج، مالک مکان سمیت تین افراد گرفتار

11:57, 01/07/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 12:13, 01/07/2026, بدھ
لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج، مالک مکان سمیت تین افراد گرفتار
AFP
متاثرہ بچوں کے والدین اور اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایک گھر میں قائم نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

چھت گرنے کا واقعہ منگل کی شام لاہور کے مضافاتی علاقے کاہنہ میں پیش آیا تھا جہاں ایک گھر میں ٹیوشن پڑھنے آئے بچوں پر کمرے کی چھت آ گری اور کئی بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹیوشن سینٹر میں 30 سے زیادہ بچے موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 20 بچوں کو بحفاظت نکالا گیا تاہم 14 بچے لقمۂ اجل بن گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون استاد اور پانچ بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سات بچیاں بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر بچوں کی عمریں نو سال سے کم ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھت خستہ حال تھی اور اس پر کچھ مرمتی کام بھی کرایا جا رہا تھا۔ لیکن چھت اس کام کا اضافی بوجھ نہ سنبھال سکی اور گر گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں غفلت اور لاپروائی کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے جب کہ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں گھر کا مالک، اس کا بھائی اور مرمتی کام کرنے والا مستری شامل ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ذمے دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ٹیوشن سینٹر رجسٹرڈ نہیں تھا اور ایک نجی رہائشی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کے بقول عمارت کی چھت خستہ حال تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر غفلت، لاپروائی اور قانون کی کوئی بھی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ذمے داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مون سون سیزن کی آمد سے قبل تمام غیر محفوظ عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز اور نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قوانین بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026