تازہ ترین حملوں کے بعد امریکہ اور ایران ایک بار پھر کارروائیاں روکنے پر متفق: رپورٹ

09:52, 29/06/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 09:55, 29/06/2026, پیر
تازہ ترین حملوں کے بعد امریکہ اور ایران ایک بار پھر کارروائیاں روکنے پر متفق: رپورٹ
AFP
خلیج عمان سے جہازوں کے گزرنے کا منظر (فائل فوٖٹو)

ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ ایک دوسرے پر حالیہ حملوں کے بعد خلیجِ فارس میں کارروائیاں روکنے پر دوبارہ آمادہ ہو گئے ہیں اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی عہدے دار نے کہا کہ 'طے شدہ مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر تیکنیکی مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں فریقین میں اتفاق ہو گیا ہے کہ وہ پیچھے ہٹیں گے اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو آزادانہ گزرنے دیں گے۔'

امریکی نیوز ویب سائٹ 'ایگزیوس' نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔ ایگزیوس نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات منگل سے قطر میں دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران امریکہ اور ایران کی جھڑپیں ایک بار پھر شدت اختیار کرتی جا رہی تھیں۔ یہ حملے جمعرات سے شروع ہوئے تھے جب امریکہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ اور ایران دونوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے۔

امریکہ کی جانب سے ایران میں حملوں کے بعد تہران نے بھی جوابی کارروائیاں کیں۔

اتوار کو کیے گئے حالیہ حملوں میں ایران نے میزائلوں و ڈرونز کے ذریعے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ نے پاکستانی کی ثالثی میں 17 جون کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس سے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026