ایران غلط بیانی کر رہا ہے کہ وہ جوہری معائنے پر رضامند نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے معائنے کی اجازت دے گا جب کہ تہران کی جانب سے اس کی تردید کی جا رہی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کو 'مناسب وقت پر' ہی آنے کی اجازت دی جائے گی۔
ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ان دعوؤں کو مسترد کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کا کوئی دورہ شیڈول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو یہ اعلان کیا تھا کہ ایران نے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
تاہم ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس کی تردید کی گئی کہ ان کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام یا جوہری معائنے سے متعلق کوئی بھی نیا وعدہ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کی تردید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا 'وہ غلط ہیں، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ وہ غلط ہیں۔ انہوں نے ہمیں یہ کہا تھا کہ 100 فیصد معائنہ ہوگا۔ اگر وہ درست ثابت ہوئے تو میں ابھی اسی وقت ملاقاتیں منسوخ کر دوں گا۔'
جب صحافیوں نے پوچھا کہ معائنہ کاروں کو کب ایران میں داخلے کی اجازت ملے گی تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ 'مناسب وقت پر۔ کوئی جلدی نہیں ہے۔'
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم ایک ایسا معاہدہ کر رہے ہیں جو ہمارے ملک اور دنیا کو محفوظ رکھے گا کیوں کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ یہ بات وہ بھی جانتے ہیں اور انہوں نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔