کیئر اسٹارمر مستعفی، برطانیہ کا نیا وزیرِ اعظم کیسے منتخب ہوگا؟

13:37, 22/06/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 13:37, 22/06/2026, پیر
کیئر اسٹارمر مستعفی، برطانیہ کا نیا وزیرِ اعظم کیسے منتخب ہوگا؟
AA
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر اپنی اہلیہ کے ہمراہ واپس جاتے ہوئے

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پیر کو اعلان کر دیا ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب پارلیمنٹ کا وقفہ ختم ہونے کے بعد ستمبر میں ہوگا۔ تب تک کیئر اسٹارمر ہی وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب کیسے ہوگا؟

جو بھی امیدوار اسٹارمر کی جگہ وزیرِ اعظم بننا چاہے، اسے پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے 20 فیصد اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ اس وقت لیبر پارٹی کی ایوان میں 403 نشستیں ہیں، اس حساب سے 81 اراکین کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

امیدواروں کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ لیبر پارٹی کی نچلی سطح کی تنظیموں اور وابستہ اداروں، جیسے ٹریڈ یونینز وغیرہ کی جانب سے مقررہ حد تک حمایت حاصل کریں۔

یعنی صرف پارلیمانی ارکان کی حمایت کافی نہیں ہوگی بلکہ امیدوار کو پارٹی کے مقامی ڈھانچے اور مزدور یونینز سمیت دیگر وابستہ تنظیموں کی جانب سے بھی مطلوبہ تعداد میں تائید حاصل کرنا ہوگی۔ تاکہ وہ قیادت کے انتخاب میں باضابطہ طور پر حصہ لے سکے۔

فاتح کا تعین کون کرے گا؟

اگر ایک سے زیادہ اراکین حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان میں سے فاتح کا اعلان ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ ووٹنگ میں لیبر پارٹی اور ان کے اتحادی حصہ لیں گے اور جو زیادہ ووٹ حاصل کرے گا، وہ اگلا وزیرِ اعظم بنے گا۔

اس عمل میں کتنا وقت لگے گا؟

گو کہ ٹائم لائن پارٹی کی گورننگ باڈی طے کرتی ہے، تاہم اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ نامزدگیاں جمع کرانے کا عمل نو جولائی سے شروع ہو جائے گا اور 16 جولائی کو پارلیمنٹ کے وقفے پر جانے تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امیدوار ایک سے زیادہ ہوتے ہیں اور بات مقابلے پر جاتی ہے تو یہ تمام عمل یکم ستمبر کو پارلیمنٹ کا وقفہ ختم ہونے کے بعد مکمل ہو جائے گا۔

اگر ایک ہی امیدوار ہوا تو کیا ہوگا؟

اگر وزارتِ عظمیٰ کے لیے صرف ایک ہی امیدوار مقررہ حمایت حاصل کر پاتا ہے تو ووٹنگ نہیں ہوگی۔ وہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے گا اور برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم ہوگا۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026