برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان، لیبر پارٹی کی قیادت سے بھی دست بردار

12:45, 22/06/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 12:45, 22/06/2026, پیر
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان، لیبر پارٹی کی قیادت سے بھی دست بردار
AFP
کیئر اسٹارمر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پیر کو اپنی ایک پریس کانفرنس میں وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور حکمران جماعت لیبر پارٹی کی قیادت بھی چھوڑ دی ہے۔

پیر کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سر کیئر اسٹامر نے کہا کہ ان کا ہر فیصلہ اپنے ملک کے لیے ہوتا ہے۔ اسٹارمر کا کہنا تھا کہ 'ان کی جماعت یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ کیا اگلے عام انتخابات میں قیادت کے لیے وہ بہترین انتخاب ہیں یا نہیں اور میں نے اپنی پارٹی کا جواب سن لیا ہے جسے میں خوش دلی سے قبول کرتا ہوں۔'

اسٹارمر نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی سے کہیں گے کہ وہ قیادت کے انتخاب کا ٹائم ٹیبل طے کرے جس کے تحت 9 جولائی سے امیدواروں کی نامزدگی کے عمل کا آغاز ہوگا اور یہ عمل گرمیوں کی پارلیمانی تعطیلات سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا 'اگر قیادت کے لیے مقابلہ ہوا تو اس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ پارلیمنٹ کے ستمبر میں دوبارہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے نئی قیادت اپنی ذمے داریاں سنبھال لے۔ میں اس انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک وزیرِ اعظم کے عہدے پر برقرار رہوں گا اور اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔'

سر اسٹامر کے مستعفی ہونے کا مطلب ہے کہ برطانیہ کو چار برس میں اب پانچواں نیا وزیرِاعظم ملے گا۔

رواں برس مئی میں برطانیہ میں مقامی کونسلز کے انتخابات ہوئے تھے جس میں کیئر اسٹارمر کی قیادت میں حکمران جماعت لیبر پارٹی تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

ان نتائج نے برطانوی سیاست میں بھونچال کھڑا کر دیا تھا اور اس کے بعد سے کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔

انتخابات میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود کیئرا سٹامر نے اس وقت استعفی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میں ملک کو افراتفری کی صورتِ حال میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اور اپنی پانچ سالہ مدت پوری کروں گا۔'

تاہم پیر کو انہوں نے بالآخر استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا اور ایک موقع پر فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026