غزہ میں 17 لاکھ بے گھر فلسطینی شدید مشکلات اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور

14:42, 24/06/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 14:42, 24/06/2026, بدھ
غزہ میں 17 لاکھ بے گھر فلسطینی شدید مشکلات اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور
AA
غزہ کی ایک عارضی خیمہ بستی کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد تباہ شدہ خیموں کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تقریباً 17 لاکھ بے گھر فلسطینی شدید مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں پانی، رہائش اور بنیادی سہولتوں کی شدید قلت ہے۔

یہ تعداد غزہ کی کل آبادی کا لگ بھگ 80 فیصد بنتی ہیں۔ یہ 17 لاکھ بے گھر فلسطینی تقریباً 1,600 عارضی رہائشی مقامات پر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'بمباری، فائرنگ، گولہ باری اور فضائی حملوں سے غزہ میں شہریوں کی جانوں کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔

اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس پر زور دیتے ہیں کہ بچوں سمیت تمام شہریوں کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ کم از کم 59 ہزار انفرادی پناہ گاہوں میں ہر ایک خیمے میں آٹھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جب کہ تقریباً 38,500 افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جائزہ لیے گئے مقامات پر اندازاً 6 لاکھ افراد کو پینے کے صاف پانی تک مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔ نصف سے زیادہ پناہ گاہوں میں نکاسی کا کوئی نظام نظر نہیں آیا۔

تقریباً 80 فیصد پناہ گاہوں پر چوہوں کی بھرمار ریکارڈ کی گئی جب کہ نصف سے زائد مقامات پر کھلے سیوریج اور کچرے کے ڈھیر پائے گئے۔

غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,027 افراد ہلاک اور 3,280 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ جنگ بندی اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی دو سالہ جنگ کے بعد عمل میں آئی تھی۔

مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں سے غزہ جنگ کے دوران 73 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 1 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کا تقریباً 90 فیصد شہری انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا۔

اقوامِ متحدہ کے اندازے کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026