لبنان میں جنگ بندی کے بعد چار لاکھ شہریوں کی گھر واپسی، نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقے کا دورہ

13:23, 01/07/2026, بدھا: اپ ڈیٹ: 13:26, 01/07/2026, بدھ
لبنان میں جنگ بندی کے بعد چار لاکھ شہریوں کی گھر واپسی، نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقے کا دورہ
X / @IsraeliPM
اسرائیلی وزیرِ اعظم لبنان کے جنوبی علاقوں کے دورے کے دوران اپنے فوجیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد ہزاروں لبنانی خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جو جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

لبنان میں سماجی امور کی وزیر حنین السید کے مطابق اب تک تقریبا 4 لاکھ بے گھر شہری اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ لیکن یہ چار ماہ سے جاری اسرائیل اور حزب اللہ کی جھڑپوں کے دوران بے گھر ہونے والے 10 لاکھ افراد کا صرف 40 فیصد ہیں۔

حنین السید کا کہنا تھا کہ اب بھی لاکھوں افراد پناہ گزین کیمپوں اور عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں کیوں کہ ان کے گھر یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا رہائش کے قابل نہیں۔ تقریبا 90 ہزار گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
لبنانی فوج کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں
AFP
لبنانی فوج کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں

تاہم حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے مزید لوگ اپنے گھروں کو واپس آئیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اجتماعی پناہ گزین کیمپوں میں بھی لوگوں کی تعداد کم ہوئی ہے جو 37 ہزار سے کم ہو کر 13 ہزار پر آ گئی ہے جب کہ شیلٹرز کی تعداد بھی 692 سے 479 ہو گئی ہے۔

نیتن یاہو کا لبنانی علاقوں کا دورہ

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کو فوجی افسران کے ساتھ جنوبی لبنان کے ان علاقوں کا دورہ کیا جو اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔

نیتن یاہو نے اپنی افواج جنوبی لبنان سے نکالنے سے انکار کیا۔ فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک حزب اللہ کا خطرہ برقرار ہے، ہم یہیں رہیں گے اور جنوبی لبنان سے نہیں جائیں گے۔
نیتن یاہو لبنان کے دورے پر اپنے فوجیوں کے ہمراہ
X / @IsraeliPM
نیتن یاہو لبنان کے دورے پر اپنے فوجیوں کے ہمراہ

یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی امریکہ کی ثالثی سے ہوئی ہے اور دونوں کے درمیان معاہدے میں یہ شق شامل ہے کہ اسرائیل دو علاقوں سے اپنی افواج نکالے گا اور انہیں لبنانی فوج کے حوالے کرے گا۔

لیکن نیتن یاہو کے دورے کے بعد اسرائیلی افسران نے کہا ہے کہ انخلا میں وقت لگے گا۔ کیوں کہ سرحد سے 10 کلومیٹر اندر تک مین سیکیورٹی زون ہے جو شمالی اسرائیل کو حزب اللہ کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026