12:06, 15/08/2024, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 14:10, 15/08/2024, جمعرات
’برتھ سرٹیفیکیٹ لینے گیا، گھر واپس آیا تو موت کی خبر سنی‘، 3 دن کے جڑواں بچوں پر اسرائیل نے بم گرا دیے
اسرائیل نے غزہ کے شہر دیر البلاح کے مشرق میں واقع رہائشی گھروں میں بمباری کردی۔غزہ میں ایک باپ اپنے دو نومولود بیٹوں کے برتھ سرٹیفکیٹ لینے گیا۔ جب گھر واپس آیا تو اپنے بچوں کی موت کی خبر سن کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔
والد نے کہا کہ ’ہمیں اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملا، ان بچوں کا کیا قصور تھا‘۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اب تک 40,000 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔











ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔