فرانس کے فوٹوگرافی فیسٹیول میں نمائش سے غزہ کی تصویر ہٹانے کا معاملہ کیا ہے؟

15:15, 25/08/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:45, 25/08/2026, منگل
فرانس کے فوٹوگرافی فیسٹیول میں نمائش سے غزہ کی تصویر ہٹانے کا معاملہ کیا ہے؟
AFP
فائل فوٹو

پیر کے روز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے ساحلی شہر ڈوویل میں ایک سپورٹس فوٹوگرافی فیسٹیول سے فلسطینی فوٹوگرافر کی لی گئی ایک تصویر کوانتظامیہ کی جانب سے نامعلوم درخواست موصول ہونے کے بعد ہٹا دیا گیا ہے ۔

فرانس کے ایک مقامی اخبار(لی پیس ڈی اوج ) کے مطابق ڈوویل سپورٹس امیجز فیسٹیول میں لگائی گئی تصویر کو ہٹا کر اس کی جگہ سائیکل سواروں کی تصویر لگا دی گئی ہے۔

فرانس کے علاقے نارمنڈی کے ساحلی سیاحتی مقام ڈوویل میں اس فیسٹیول کا اہتمام کیا تھا، انہوں نے تصویر کو تبدیل کرنے کی تصدیق کر دی ہے لیکن کس کی درخواست پر کی ہے یہ نہیں بتایا ہے۔

اخبار کے مطابق مقامی حکومت نے کہا ہےکہ ہم کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کو ناراض کرنا چاہتے ہیں۔

ہٹائی گئی تصویر ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو جرنلسٹ جہاد الشرفی نے 14 فروری 2026 کو غزہ میں بنائی تھی۔

تصویر میں غزہ اسپورٹس کلب اور مصر کے کلب الاہلی کے کھلاڑی فٹبال میچ کھیلتے نظر آ رہے تھے جبکہ میدان کے گرد بمباری سے تباہ شدہ عمارتیں موجود تھیں۔

یہ تصویر ڈوویل سپورٹس امیجز فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا حصہ تھی۔ اس فیسٹیول میں شہر بھر میں تقریباً 300 تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جو چھ ستمبر تک جاری رہے گا۔

لی پیس ڈی اوج کے مطابق یہ تبدیلی گزشتہ جمعرات کی شام فرانس کی سوشلسٹ پارٹی کے مقامی سیکرٹری اور گوش کوٹ فلوری ایسوسی ایشن کے رکن سلوین لارچر نے نوٹ کی تھی ۔

اخبار کے مطابق لارچر نے تصویر ہٹانے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ یہ تصویر صرف ایک فٹبال میچ کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فلسطینی کس طرح غزہ میں تباہی کے باوجود کھیلوں میں حصہ لے کر معمول اور امید کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیسٹیول کی آرٹسٹک ڈائریکٹر اگنی ورجیز نے اس سے قبل اس نمائش کو کھیل کے مختلف پہلو پیش کرنے کے طور پر بیان کیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فرانسی و اسرائیلی صارف مائیک کریف نے تصویر ہٹائے جانے کا خیرمقدم کیا اور اسے ہٹوانے کی کوششوں کو سراہا۔

فیسٹیول کے منتظمین نے اخبار کو تصدیق کی کہ تصویر کو درخواستوں کے بعد تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کس نے بنایا تھا۔

میونسپلٹی کے زیر اہتمام ہونے والا ڈوویل سپورٹس امیجز فیسٹیول کھیل کو سماجی، ثقافتی، فنی اور تاریخی تناظر میں پیش کرتا ہے۔ یہ تصویر فیسٹیول کے پروگرام میں شامل حالیہ کھیلوں کے واقعات کو اجاگر کرنے والی تصاویر میں سے ایک تھی۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026