ترکیہ نے شام میں اپنے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی دعووٴں کی تردید کردی

13:15, 11/09/2025, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 16:24, 11/09/2025, جمعرات
ترکیہ نے شام میں اپنے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی دعووٴں کی تردید کردی
ایجنسیانادولو
انقرہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وزارت کے ترجمان ذکی اکترک نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے،

ترکی کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل کو روکا نہیں جاتا، قطر جیسے حملے خطے کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔

جمعرات کو ترکیہ کے نیشنل ڈیفنس منسٹری کے ذرائع نے کہا کہ اسرائیل کے شام میں ترکیہ کی مسلح افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں ترکیہ کے تقریباً 126 فوجی اڈے اور چوکیاں قائم ہیں جو مختلف فوجی آپریشنز اور اسٹریٹجک مفادات پر مبنی ہے۔

اسرائیل کا قطر پر حملہ: حماس کے کون سے رہنما بچ گئے اور مارے جانے والے چھ افراد کون ہیں؟
دنیا
اسرائیل کا قطر پر حملہ: حماس کے کون سے رہنما بچ گئے اور مارے جانے والے چھ افراد کون ہیں؟

انقرہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وزارت کے ترجمان ذکی اکترک نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے، اور خبردار کیا کہ جب تک اسرائیل کو روکا نہیں جاتا، قطر میں ہونے والے حملے جیسے واقعات خطے کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔

اکترک نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ تل ابیب نے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی بنا لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ قطر کے ساتھ اس حملے کے خلاف کھڑا ہے، یہ حملہ قطر کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی ہے۔

منگل کو اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ اس نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی گروپ حماس کی ’اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے‘ کے لیے حملہ کیا۔

عالمی سطح پر اس حملے پر شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے بارے میں اکترک نے کہا کہ اسرائیل کی معصوم لوگوں، گھروں، خیموں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا غزہ سٹی میں انسانی المیہ کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
قطر کیوں اہم ہے اور حماس کے رہنما یہاں کیوں رہتے ہیں؟
تازہ ترین
قطر کیوں اہم ہے اور حماس کے رہنما یہاں کیوں رہتے ہیں؟
اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحا میں فضائی حملہ، حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
دنیا
اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحا میں فضائی حملہ، حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
نیتن یاہو کا قطر پر حملے سے متعلق بیان: دوحہ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور پاکستان کا بھی ذکر
دنیا
نیتن یاہو کا قطر پر حملے سے متعلق بیان: دوحہ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور پاکستان کا بھی ذکر
اسرائیل کا قطر پر حملہ: حماس کے کون سے رہنما بچ گئے اور مارے جانے والے چھ افراد کون ہیں؟
دنیا
اسرائیل کا قطر پر حملہ: حماس کے کون سے رہنما بچ گئے اور مارے جانے والے چھ افراد کون ہیں؟
حماس کے وہ رہنما جو اسرائیل کی ’موسٹ وانٹڈ لسٹ‘ میں ہیں
دنیا
حماس کے وہ رہنما جو اسرائیل کی ’موسٹ وانٹڈ لسٹ‘ میں ہیں

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026