سعودی عرب کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان کی مذمت

08:26, 06/02/2025, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 09:44, 06/02/2025, جمعرات
سعودی عرب کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان کی مذمت
اے ایف پیفائل
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کو واضح اور کھلے انداز میں دہرایا ہے۔

سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر ’قبضہ‘ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی منظوری نہیں دی جائے گی جب تک فلسطینیوں کو اپنی خود مختار ریاست نہیں ملتی۔

سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا‘۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کو واضح اور کھلے انداز میں دہرایا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو گا اور سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک یہ معاملہ حل نہ ہو جائے۔

دیگر عرب ممالک نے ٹرمپ کے متنازع بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اردن کے شاہی دربار نے ایک بیان میں کہا کہ ’شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی بستیوں کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کی۔‘

قطری حکام نے کہا کہ غزہ پر کنٹرول کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا، کیونکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

قطری حکام مجید الانصاری نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے بے دخلی کے حوالے سے بہت زیادہ صدمہ ہے، لیکن پھر بھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے، کیونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ یہ جنگ کس طرح ختم ہوگی۔‘

یاد رہے کہ قطر غزہ کی جنگ بندی میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی جمعرات کو فلوریڈا میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے تاکہ آگے کی حکمت عملی پر بات چیت کی جا سکے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کرکے اسے دوبارہ تعمیر کرے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔

ٹرمپ کا یہ اقدام سعودی عرب کے متعدد بیانات سے مختلف ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ عرب امن اقدام کی حمایت کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک فلسطینی ریاست کا قیام نہ ہو۔


یہ بھی پڑھیں:
غزہ پر قبضہ کرکے اسے دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین
غزہ پر قبضہ کرکے اسے دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: چائنہ نے امریکی اشیا پر جوابی اضافہ ٹیکس لگا دیا
تازہ ترین
نئی تجارتی جنگ کا خدشہ: چائنہ نے امریکی اشیا پر جوابی اضافہ ٹیکس لگا دیا
غزہ جنگ بندی معاہدہ: اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں اور حماس نے  5 غیر ملکیوں سمیت 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
تازہ ترین
غزہ جنگ بندی معاہدہ: اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں اور حماس نے 5 غیر ملکیوں سمیت 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026