امریکہ کے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں سے رابطے، بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی تجویز

11:05, 30/04/2026, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:05, 30/04/2026, جمعرات
امریکہ کے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں سے رابطے، بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی تجویز
AFP
فائل فوٹو

امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بین الاقوامی برادری رابطے شروع کر دیے ہیں اور وہ کئی ملکوں پر زور دے رہا ہے کہ ایک اتحاد قائم کر کے اس بحری راستے پر آزادانہ نقل و حرکت کو بحال کریں۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اس نے امریکی محکمۂ خارجہ کا ایک مراسلہ دیکھا ہے جس میں ملکوں سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کو دو ماہ ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران یہ اہم آبی گزرگاہ بند رہی ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کا 20 فیصد تیل و گیس گزرتا ہے۔ اس کی بندش سے دنیا بھر میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

محکمۂ خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دیگر ملکوں کو ایک نئے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دے رہا ہے۔ یہ اتحاد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنائے گا۔

مراسلے کے مطابق یہ مجوزہ اتحاد جسے 'میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ' کا نام دیا گیا ہے، معلومات کے تبادلے، سفارتی رابطے برقرار رکھنے اور پابندیوں کے نفاذ میں مدد دے گا۔

فرانس، برطانیہ اور دیگر ملکوں نے بھی ایک ایسا ہی اتحاد قائم کرنے کی بات کی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اتحاد جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے قائم کیا جا سکتا ہے۔

ایران واضح کر چکا ہے کہ جب تک اس کے لیے خطرہ موجود ہے اور حملے جاری ہیں، وہ آبنائے ہرمز بند رکھے گا جس سے خام تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026