وائٹ ہاؤس کے باہر افغان شہری کا حملہ سنگین خطرات کی نشاندہی ہے، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند سرحد پار حملے کرتے ہیں: پاکستان دفتر خارجہ

13:16, 28/11/2025, جمعہا: اپ ڈیٹ: 14:56, 28/11/2025, جمعہ
وائٹ ہاؤس کے باہر افغان شہری کا حملہ سنگین خطرات کی نشاندہی ہے، افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند سرحد پار حملے کرتے ہیں:  پاکستان دفتر خارجہ
ایکس
وائٹ ہاؤس کے باہر افغان شہری کا حملہ سنگین خطرات کی نشاندہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

پاکستان نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سرحد پار دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات کو واضح کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کا مضبوط اور مؤثر تعاون اب پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ’واضح طور پر دہشت گردی ہے اور امریکی سرزمین پر ایک سنگین جرم‘ ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پچھلے بیس برسوں میں پاکستان خود ایسے بہت سے حملوں کا سامنا کرتا رہا ہے جن کے رابطے افغانستان سے جڑتے ہیں۔

اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھپے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند سرحد پار حملے کرتے ہیں اور انہیں انڈیا کی حمایت حاصل ہے، لیکن کابل اور نئی دہلی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ وائٹ ہاؤس کے قریب ایک افغان شہری کی فائرنگ سے امریکی نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سپیشلسٹ سارہ بیکسٹروم جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، جبکہ 24 سالہ اسٹاف سارجنٹ اینڈریو وولف اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال پر فائرنگ کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ماضی میں افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ کام کر چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
افغانستان سے کیے گئے ڈرون حملے میں چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک، چائنہ کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ، پاکستان کا اظہار افسوس
تازہ ترین
افغانستان سے کیے گئے ڈرون حملے میں چینی کمپنی کے تین ملازمین ہلاک، چائنہ کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ، پاکستان کا اظہار افسوس
  ٹرمپ کا تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امریکا کی جانب ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان
تازہ ترین
ٹرمپ کا تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امریکا کی جانب ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان
کیا متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا بند کردیے ہیں؟
تازہ ترین
کیا متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا بند کردیے ہیں؟
افغانستان سے تجارت بند ہونے کے بعد پاکستان میں قندھاری انار 1200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا
تازہ ترین
افغانستان سے تجارت بند ہونے کے بعد پاکستان میں قندھاری انار 1200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026