حماس چیف اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

21:56, 01/08/2024, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:53, 02/08/2024, جمعہ
حماس چیف اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
رائٹرز
نمازہ جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی تھی۔

نمازجنازہ میں لوگوں نے اسماعیل ہنیہ کی تصویر اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دو اگست کو سپرد خاک کیا جائے گا۔


نمازجنازہ کا آغاز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔ وہ صرف ایک لیڈر ہی نہیں بلکہ ایک عقلمند شخص تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہنیہ کے قتل کا جواب لازمی دے گا۔’ہمارا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا۔ہہمارے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ ہمارے مہمان کو ہماری ہی سرزمین پر نشانہ بنا کر قتل کیا جائے۔


واضح رہے کہ 31 اگست کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے پولیوٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قتل کردیے گئے تھے۔ وہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران کے شہر تہران میں موجود تھے۔


ان کی موت کی تحقیقات پر ایران کی جانب سے اب تک کوئی رپورٹ جاری نہیں ہوئی لیکن رائٹرز اور ایف کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا وہ 31 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ حماس نے اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے لیکن اسرائیل نے واقعے کو ایک روز گزر جانے کے باوجود اب تک نہ اس تردید کی ہے اور نہ تصدیق کی ہے۔


ایران نے حماس رہنما کے قتل کو بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ’ایران کا فرض ہے کہ وہ ہنیہ کے خون کا بدلہ لیں کیونکہ وہ ایران کی سرزمین میں شہید ہوئے‘۔


مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ’اسرائیل جلد ہی اپنی بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کے نتائج دیکھا گا‘۔ تاہم اسرائیل نے تہران حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


یہ قتل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے حملے کے بعد ہوا جہاں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو نشانہ بنانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد خطے میں بڑی جنگ کے خدشات پھیل گئے تھے۔


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ تہران اور بیروت میں ہونے والے حملے جنگ میں ’خطرناک اضافہ‘ کرسکتے ہیں۔


غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 39,445 افراد ہلاک اور 91,073 زخمی ہوئے ہیں۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026