افغانستان: کابل پر پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین

11:44, 27/03/2026, جمعہ
افغانستان: کابل پر پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ان افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی جو 16 مارچ کو پاکستان کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

افغان طالبان کا الزام ہے کہ رواں ماہ پاکستان کے کابل پر حملے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کا ایک اسپتال تباہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان سویلینز کو نشانہ بنانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ اس نے افغان طالبان کے اسلحہ ذخائر اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

افغان حکام اس حملے میں 400 سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور 263 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں تاہم اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سینکڑوں ہلاکتوں کا دعویٰ ابھی تصدیق شدہ نہیں ہے اور اموات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جمعرات کو 60 افراد کی تدفین کی گئی اور یہ دوسری بار اجتماعی تدفین تھی۔ اس سے قبل 18 مارچ کو 50 افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔

تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026