’لوگ زندہ جل گئے‘، الاقصی ہسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی بمباری
10:06, 14/10/2024, پیرا: اپ ڈیٹ: 14:37, 14/10/2024, پیر

reuters
14 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ کے الاقصی شہداء اسپتال کے صحن میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی۔اس حملے میں کم از کم تین لوگ ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے
پیر کی صبح ہونے والی بمباری کی وجہ سے خیموں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، کچھ فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ لوگ زندہ جل رہے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے اور بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش کی۔

اس حملے میں کم از کم تین لوگ کے ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ میں قائم میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ یہ الاقصیٰ ہسپتال پر ساتواں اسرائیلی حملہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فضائیہ نے یہ حملہ کیا، انہوں نے ثبوت فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ ہسپتال کمپلیکس کو فلسطینی گروپ حماس نے اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے ’کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر‘ کے طور پر استعمال کیا تھا۔

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔