کانگو: بوکاوو کے سکول میں آگ لگنے سے 24 بچے ہلاک، آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

08:43, 13/09/2026, اتوارا: اپ ڈیٹ: 10:46, 13/09/2026, اتوار
ویب ڈیسک
کانگو: بوکاوو کے سکول میں آگ لگنے سے 24 بچے ہلاک، آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی
AFP
بوکاوو کے پرائمری سکول میں آگ لگنے کے باعث نقصان۔ فائل فوٹو

مشرقی جمہوریہ کانگو کے شہر بوکاوو میں جمعرات کے روز ایک پرائمری سکول میں لگنے والی آگ سے 24 بچے ہلاک ہوئے۔

مقامی اور طبی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد طلبہ کے جان بچانے کی کوشش میں بھگدڑ مچ گئی۔

سکول کے ایک ٹیچر سائمن کاسامیرا نے فراسنسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بوکاوو کے پرائمری سکول میں آگ جمعرات کے روز اس وقت لگی جب طلبہ کلاسوں میں موجود تھے، جس کے باعث کچھ طلبہ کو بالائی منزلوں سے چھلانگ لگانی پڑی۔

مقامی رہنما پیٹرس بوڈوگے نے بتایا کہ آگ باگیرا ضلع میں سکول کے قریب لگی، جس کے بعد شدید بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگدڑ میں بچے ایک دوسرے کے پاؤں تلے روندے گئے جبکہ کئی نے خطرناک راستوں سے جان بچانے کی کوشش کی۔

قریبی کلینک کے ایک نرس نے بتایا کہ ’تقریباً 50 طلبہ اور کئی اساتذہ کو شدید دم گھٹنے کی حالت میں طبی امداد دی گئی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہلاک ہونے والوں میں 24 بچے ہیں جن سب کی عمر 10 سال سے کم تھی۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ 27 افراد جن میں دو اساتذہ بھی شامل ہیں کو تشویشناک حالت میں دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

آگ نے سکول کے ساتھ ساتھ پہاڑی پر واقع گنجان آباد علاقے کو بھی شدید متاثر کیا۔

مقامی رہنما نے ابتدائی طور پر 27 اموات اور 500 سے زائد گھروں کی تباہی کی اطلاع دی، تاہم خبر رساں ادارے اے ’ایف پی ‘نے کہا کہ وہ ان اعداد و شمار کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں کر سکا۔

بوکاوو جنوبی کیو صوبے کا دارالحکومت ہے، فروری 2025 سے ’ایم 23 گروپ‘ کے کنٹرول میں ہے۔ اس گروپ نے معدنیات سے مالا مال مشرقی کانگو میں اپنی مہم تیز کرنے کے بعد شہر پر قبضہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں بوکاوو میں لگنے والی آگ سے 14 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے، جبکہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت کنشاسا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لگنے والی آگ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔



پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026