ٹی 20 ورلڈکپ: انڈیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

04:10, 28/06/2024, جمعہا: اپ ڈیٹ: 13:31, 11/07/2024, جمعرات
ٹی 20 ورلڈکپ: انڈیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
فوٹو: آئی سی سی
انڈیا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔


انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں وہ 29 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔


172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی رہی، ٹیم نے پہلے تین اوورز میں اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 26 رنز بنائے تھے۔ جوس بٹلر نے ابتدائی طور پر جارحانہ پرفارم کیا لیکن وہ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر انڈیا کے اکشر پٹیل کی گیند کا شکار ہوگئے۔


کپتان کے آوٴٹ ہونے کے بعد انگلینڈ فارم میں واپس نہیں آسکا، جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے فل سالٹ کو آوٴٹ کرکے انگلینڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔


انڈیا کے اسپن بولرز دفاعی چیمپئنز پر حاوی رہے، جونی بیرسٹو 3 گیند پر صفر رنز، معین علی 10 گیندوں پر 8 رنز ، سیم کرن 4 گیندوں پر 2 رنز، ماور لیام لیونگ اسٹون 16 گیندوں پر 11 رنز بنا سکے، ان میں سے کوئی بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔


ہیری بروک نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بیٹنگ لائن سنبھالی لیکن وہ پھر کلدیپ یادیو کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر 14 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ تیسرے ٹاپ اسکورر رہے۔


انڈیا کی جانب سے اکچر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں کیونکہ پوری انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


پہلی اننگز میں انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی، ویرات کوہلی، ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وہ صرف نو رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔


کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت بھی صرف چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے


تاہم دو وکٹیں گنوانے کے بعد انڈیا نے کھیل میں واپس آگیا اور سوریہ کمار یادو اور روہت شرما نے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ رہت شرما نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 57 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کا شکار ہوگئے۔


سوریہ کمار یادو کے آوٴٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا (23)، شیوم دوبے صفر، رویندر جڈیجہ (17)، اکسر پٹیل (10) رنز بناسکے، انڈیا نے انگلینڈ کو سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔


انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے تین جبکہ عادل رشید، سیم کرن، جوفرا آرچر اور ریس ٹوپلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


سیمی فائنل جیتنے کے بعد انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ اس میچ سے مطمئن ہیں، ’ہم نے ایک یونٹ کے طور پر سخت محنت کی۔ ہر ایک نے اپنی بھرپور کوشش کی‘۔


انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ’انڈیا نے اچھا پرفارم کیا۔ وہ اس جیت کے مستحق ہیں۔ ہم نے پچ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن بدقسمتی سے آج کے میچ میں زیادہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔‘


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026