’صرف ایک شخص افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچتے دیکھ رہا تھا اور ہم نے اسے درست ثابت کیا‘

افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ’صرف ایک شخص نے افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچتے دیکھ رہا تھا اور ہم نے اسے درست ثابت کیا‘۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر ایٹ راوٴنڈ کے سنسنی خیز میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔
27 جون کو پہلا سیمی فائنل افغانستان اور ساوٴتھ افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انڈیا کا مقابلہ انگلینڈ سے گیانا میں ہوگا۔
بنگلادیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ’ہماری ٹیم بہت اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں سیمی فائنل میں اپنا ذہن کلئیر رکھنا ہے اور فائنل میں پہنچنا ہے‘۔
راشد خان نے کہا کہ ’برائن لارا واحد شخص تھے جنہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ افغانستان سیمی فائنل کے ٹاپ فور میں ہوگا اور ہم نے ان کی پیشگوئی درست ثابت کردی، ہم ویلکم پارٹی میں ان سے کہہ چکے تھے کہ ہم اسے درست ثابت کرکے دکھائیں گے۔ ‘
افغان کپتان نے سیمی فائنل تک کے سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، کچھ مشکل وقت ضرور آئے لیکن ہم نے خود کو مایوس نہیں کیا اور ہم ہمیشہ کوشش کرتے رہے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ’ایک خواب کی طرح‘ ہے۔
راشد خان نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے’ ہمارے لیے سیمی فائنل میں جانا ایک خواب جیسا ہے۔‘
25 سالہ راشد کہتے ہیں کہ ’افغانستان میں اس وقت لوگ بہت پرجوش ہیں، جشن منا رہے ہیں، یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے‘۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔