ورلڈکپ: افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی، تین بار چیمپئن بننے والا آسٹریلیا باہر

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر ایٹ راوٴنڈ کے سنسنی خیز میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور اسی طرح تین بار چیمپئن بننے والی ٹیم آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
افغانستان نے پہلے ٹاس جیت کر فیصلہ کیا تو مقررہ 20 اوورز میں ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔
رحمان اللہ نے تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ راشد خان نے دس گیندوں پر تین چھکے مارے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین جبکہ تسکین احمد اور مستفزور حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔
بنگلادیش کی بیٹنگ کا وقت آیا تو میچ بارش سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے میچ 19 اوورز میں 114 رنز تک کم کر دیا گیا، لیکن پھر بھی بنگلادیش تعاقب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔
بنگلادیشی اوپنر اوپنر لٹن داس 49 گیندوں میں 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس کے بعد کوئی بیٹسمین زیادہ دیر نہ ٹِک سکا۔
افغانستان کے کپتان راشد خان اور فاسٹ باوٴلر نوین الحق نے سب کو پویلین بھیجا، دونوں نے چار چار وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے انڈیا آسٹریلیا کو شکست دے دی تھی، افغانستان کی بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد ’اگر مگر‘ کا شکار آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بھی ختم ہوگئے تھے، اب سیمی فائنل کی ٹیمیں بھی طے ہوگئی ہیں۔
پہلا سیمی فائنل افغانستان اور ساوٴتھ افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انڈیا کا مقابلہ انگلینڈ سے گیانا میں ہوگا، دونوں میچز مقامی وقت کے مطابق 27 جون کو کھیلا جائے گا۔
’سیمی فائنل میں جانا ایک خواب جیسا لگ رہا ہے‘
کپتان راشد خان نے کہا کہ افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ’ایک خواب کی طرح‘ ہے۔
راشد خان نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا، افغانستان میں ہر کوئی ہمارے لیے بہت خوش ہے، ہمارے لیے سیمی فائنل میں جانا ایک خواب جیسا ہے۔
25 سالہ راشد کہتے ہیں کہ ’افغانستان میں اس وقت لوگ بہت پرجوش ہیں، جشن منا رہے ہیں، یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے‘۔
ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔