پنجاب میں بارشوں سے مزید 63 افراد ہلاک، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ سے 400 ملی میٹر بارش

10:24, 17/07/2025, جمعراتا: اپ ڈیٹ: 11:37, 17/07/2025, جمعرات
پنجاب میں بارشوں سے مزید 63 افراد ہلاک، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ سے 400 ملی میٹر بارش
پنجاب میں مون سون بارشوں سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 63 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کی رات چکوال کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 400 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہنگامی حالت سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ضلع چکوال میں 400 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش صرف 10 گھنٹوں کے دوران ہوئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ علاقے میں موجود بعض چھوٹے ڈیم اوور فلو ہو گئے جب کہ بارش کا پانی کٹاس راج کے تاریخی مندر میں بھی داخل ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 63 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اموات مختلف اضلاع میں ہوئی ہیں جن میں لاہور، فیصل آباف، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاک پتن شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس مون سون سیزن میں پنجاب میں اب تک 103 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تصاویر: اسلام آباد، راولپنڈی میں اربن فلڈنگ، کئی علاقے ڈوب گئے
تازہ ترین
تصاویر: اسلام آباد، راولپنڈی میں اربن فلڈنگ، کئی علاقے ڈوب گئے

اسی طرح منڈی بہاؤالدین کے علاقے میں بھی تقریباً 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جہلم اور شیخوپورہ میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 230 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے راولپنڈی کے بعض نشیبی علاقوں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے جن میں گوالمنڈی اور نالہ لئی کے علاقے شامل ہیں۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026