برطانیہ کی اسرائیلی پر پابندیوں کی اطلاعات پر برطانوی سفیر کو ملک نے نکالنے کا مطالبہ
15:30, 08/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 16:24, 08/09/2026, منگل
ویب ڈیسک

AFP
فائل فوٹواسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل سموٹریچ نے برطانیہ کے اسرائیل میں سفیر سائمن والٹرز کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ آج اسرائیل کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق برطانیہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی مصنوعات پر پابندی سمیت نئے اقدامات کا اعلان کرے گا۔
بیزالیل سموٹریچ نے برطانیہ کے آنے والے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’ برطانوی سفیر کو آج رات ملک بدر کردیں۔‘
’یہ حکومت بنیاد پرست اسلام کے زیر اثر ملک میں معاشی اور سماجی زوال سے بچنے کے لیے یہودیوں اور ریاست اسرائیل پر حملہ کر رہی ہے۔‘
اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے بھی برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے فاکلینڈ جزائر پر ارجنٹینا کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، جو کہ برطانیہ کے زیر انتظام ہے، لیکن ارجنٹینا اسے اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔
فاکلینڈ برطانیہ کے زیر انتظام ہے لیکن ارجنٹینا اسے اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ ’یہ پابندیاں دو ریاستوں کے ممکنہ نتائج کی حمایت کے لیے ہیں۔‘
تاہم اسرائیل اور برطانیہ کے درمیان سالانہ 6 بلین پاؤنڈ یعنی 8.12 بلین ڈالر کی دو طرفہ تجارت پر مجموعی اثر کم رہنے کی توقع ہے۔
برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی جس میں انہوں نے دو ریاستی حل کی اہمیت پر زور دیا۔
برطانوی میں ورک اینڈ پینشن کے سیکریٹری پیٹ میک فیڈن کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع ہی پابندیوں کی بنیادی وجہ ہے۔‘
میک فیڈن نے مزید واضح کیا کہ ’اسرائیل برطانیہ کا اہم تجارتی شراکت دار رہے گا اور تمام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
اس معاملے کے مرکز میں ای-1 بستی منصوبہ ہے۔ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سےفلسطینیوں کی جانب سے ریاستی حیثیت کے لیے مانگی گئی اراضی میں خلل پڑے گا۔
مختلف بین الاقوامی اداروں اور کئی ممالک کی تنقید کے باوجود اسرائیل تاریخی دعووں پر زور دیتے ہوئے مغربی کنارے کو ’متنازعہ علاقہ‘ قرار دیتاہے۔
سپین، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز پہلے ہی مغربی کنارے کی بستیوں سے مصنوعات پر پابندی لگا چکے ہیں۔

دنیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملہ میں 73 افراد زخمی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دنیا
اسرائیل کو ایسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے جس سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو: یو این