اسرائیلی اپوزیشن لیڈروں نے نیتن یاہو کو ‘ نااہل’ قرار دیا

13:35, 08/09/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:51, 08/09/2026, منگل
ویب ڈیسک
اسرائیلی اپوزیشن لیڈروں نے نیتن یاہو کو ‘ نااہل’ قرار دیا
AFP
فائل فوٹو

اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو حماس کے 7 اکتوبر حملے سے پہلے بتا دیا تھا، نیتن یاہو نااہل ہیں: اپوزیشن لیڈر

یہ ردعمل اس رپورٹ کے بعد آیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے قبل نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا۔

اسرائیلی اخبار ہارٹزنے اپنی ایک آنے والی کتاب کے اقتباس میں لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حملے سے ڈیڑھ ہفتہ قبل نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ حماس ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

جبکہ نیتن یاہو کے دفتر نے اس رپورٹ کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا کہ اس وقت وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

سابق فوجی سربراہ اور نیتن یاہو کے بڑے حریف گڈی آئزنکوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کے لیے درجنوں وارننگز ملیں اور انہوں نے سب کو نظر انداز کر دیا۔ وہ اس عہدے کے لیے نااہل ہیں۔‘

سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ’نیتن یاہو 7 اکتوبر کی اموات کےاور براہِ راست ذمہ دار ہیں، جو اسرائیلی تاریخ کا سب سے خطرناک حملہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک منٹ بھی اپنے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتے۔‘

ہارٹز کے مطابق حماس کے رہنما یحییٰ سنوار، جو بعد میں اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے تھے، انہوں نے ایک سابق فلسطینی عہدیدار کو بتایا تھا کہ حماس ایک خوفناک کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جسے انہوں نے ‘ زلزلہ ‘ قرار دیا۔

اخبار کے مطابق اس عہدیدار نے پیغام ایک اماراتی مشیر تک پہنچایا، جس نے یہ اطلاع اماراتی صدر تک پہنچائی اور جس کے بعد انہوں نے نیتن یاہو کو فون کیا، جس کا جواب نیتن یاہو نے پرسکون انداز میں دیا۔

متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے ابراہم معاہدوں کے تحت اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے تھے۔

نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعلقات کو اپنی اہم کامیابی قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں ایک میوزک فیسٹیول پر قتل عام بھی شامل تھا۔

سرکاری اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے۔ جنگجوؤں نے 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے جایا گیا جن میں سے 44 ہلاک ہو چکے ہیں۔

جس کے جواب میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق اب تک 73,658 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں:

حوثیوں کے سعودی عرب پر حملہ میں 73 افراد زخمی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
دنیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملہ میں 73 افراد زخمی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسرائیل کو ایسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے جس سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو:  یو این
دنیا
اسرائیل کو ایسے ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے جس سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو: یو این

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026