’اسرائیلی شہری پر چاقو سے حملہ، فلسطین کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کرنے کی دھمکی‘

15:58, 07/09/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 16:03, 07/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
’اسرائیلی شہری پر چاقو سے حملہ، فلسطین کے خلاف بڑے  پیمانے پر جنگ شروع کرنے کی دھمکی‘
اے ایف پی
اسرائیل نے پیر کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل نے پیر کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ’اگر فلسطین کی جانب سے اسرائیلی فوج یا یہودی بستیوں حماس کے حملے کی طرح 7 اکتوبر 2023 جیسے کسی اقدام کی تیاری کی گئی تو فلسطینی حکام کے خلاف جنگ شروع کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے 7 اکتوبر جیسا کوئی حملے کے پیش نظر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور انہوں نے اسرائیلی فوج کو مکمل جنگ کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کاٹز کے مطابق اس منصوبے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں، سیکیورٹی فورسز اور اسرائیل کے بقول ’دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ’ کارروائی میں ٹارگٹڈ حملے، شہریوں کا انخلا، مسلح گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور خالی کرائے گئے علاقوں میں کافی عرصے تک اسرائیلی فوجی موجودگی شامل ہو سکتی ہے۔‘

اسرائیلی وزیر دفاع نے اس حکمت عملی کا موازنہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی سیکیورٹی زونز اور مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ماضی کی فوجی کارروائیوں سے کیا۔


اسرائیل نے پیر کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا ’ہم ماضی کی طرح برسوں تک جاری رہنے والی صورتحال کو دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔‘ اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب چاقو سے وار کرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی شہری کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور قریبی دیہات کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔



’یہ خطرناک کشیدگی ہے‘، اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک
تازہ ترین
’یہ خطرناک کشیدگی ہے‘، اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک

لبنانی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پوری طاقت سے دیں گے: ایران کا امریکہ کو پیغام
دنیا
لبنانی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پوری طاقت سے دیں گے: ایران کا امریکہ کو پیغام

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026