’یہ خطرناک کشیدگی ہے‘، اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک

15:10, 07/09/2026, پیر
ویب ڈیسک
’یہ خطرناک کشیدگی ہے‘، اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک
اے ایف پی
لبنان کے مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے بعد اٹھنے والے دھوئیں کے مناظر

لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے میں لبنان میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔‘

لبنانی صدر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی حملے جن سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک اسپتال بھی شامل ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ایک خطرناک کشیدگی ہے، جو اب لبنانی ریاستی اداروں اور طبی مراکز تک پہنچ چکی ہے۔‘

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقا میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ قریبی علاقے عرب سلیم میں دو خواتین بھی ماری گئیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات اور جون میں دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کی سرپرستی کی تھی۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ ’ان حملوں میں مزید 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں کئی خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔‘

نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ’عرب سلیم کے لیے اسرائیلی فوج نے ان بعض علاقوں کے لیے کوئی پیشگی وارننگ جاری نہیں کی جہاں حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس عمارت کو نشانہ بنایا جسے انخلا کی وارننگ میں خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق نبطیہ شہر پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں ایک تاریخی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ محکمہ خزانہ اور محکمہ زراعت کے حکام کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026