ترکیہ میں پہلی بار روبوٹک نیوی گیشن کی مدد سے دماغ کی کامیاب سرجری

10:58, 07/07/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 10:58, 07/07/2026, منگل
ویب ڈیسک
ترکیہ میں پہلی بار روبوٹک نیوی گیشن کی مدد سے دماغ کی کامیاب سرجری
سرجری کے دوران کی تصاویر

ترکیہ نے دماغ کی سرجری کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو نہ صرف ملک بلکہ اس خطے میں پہلی بار کیا گیا ہے۔ ترکیہ میں ڈاکٹروں نے پہلی بار پارکنسن کے ایک مریض کے علاج کے دوران ExcelsiusGPS روبوٹک نیوی گیشن سسٹم استعمال کرتے ہوئے ڈیپ برین اسٹیمولیشن (DBS) سرجری کامیابی سے انجام دی۔ یہ آپریشن انتہائی حساس تھا جو ملی میٹر کی سطح پر انتہائی درستگی اور مہارت سے انجام دیا گیا۔

ترکیہ میں اس خطے کی پہلی روبوٹک برین پیس میکر سرجری انجام دی گئی

پارکنسن کی بیماری، ایسینشل ٹریمر اور مختلف حرکتی عوارض کے علاج میں استعمال ہونے والی برین پیس میکر سرجری کی ٹیکنالوجی میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ سرجری 'میڈی پول اجی بادم ریجنل اسپتال' کے PARMER یونٹ میں دماغ اور اعصاب کے ماہر سرجنز پروفیسر ڈاکٹر علی زرح، پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ یاووز سمانجی اور PARMER کی سرجیکل ٹیم نے انجام دی جس کے دوران نہ صرف ترکیہ بلکہ اس خطے میں پہلی بار ExcelsiusGPS روبوٹک نیوی گیشن سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ڈیپ برین اسٹیمولیشن (DBS) کی گئی۔

سرجیکل مہارت کا ایک نیا دور

ExcelsiusGPS ایک ایسی روبوٹک نیوی گیشن ٹیکنالوجی ہے جو دماغ کے سرجنوں کو آپریشن سے قبل طے کیے گئے دماغی حصے تک ملی میٹر کی سطح تک کی انتہائی درستگی کے ساتھ پہنچنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ نظام آپریشن کے دوران سرجنز کو ریئل ٹائم امیجنگ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر DBS جیسی فنکشنل دماغی سرجری میں بہت مدد دیتی ہے جس میں ہدف کی درست نشان دہی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ میڈی پول اجی بادم ریجنل اسپتال میں دماغ اور اعصاب کی سرجری کے ماہرین پروفیسر ڈاکٹر علی زرح نے کہا کہ 'ہم کئی برسوں سے حرکتی عوارض، خصوصاً فنکشنل دماغی سرجری کے شعبے میں مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں برین پیس میکر کی 1700 سے زائد سرجریوں سے حاصل ہونے والے علم اور تجربے کو اب ہم نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت سرجری کی درستگی اور مریضوں کی حفاظت دونوں کے لیے ایک اہم قدم ہے۔'

دماغ کی روبوٹک سرجری میں کیا چیلنجز تھے؟

پروفیسر ڈاکٹر علی زرح نے بتایا کہ اگرچہ روبوٹک سرجری کئی برسوں سے مختلف شعبوں میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے لیکن برین پیس میکر کی سرجری میں درکار انتہائی باریک درستگی کے باعث اسے اس شعبے میں استعمال نہیں کیا جا سکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'روبوٹک سرجری جنرل سرجری، یورولوجی اور گائناکالوجی جیسے شعبوں میں طویل عرصے سے استعمال ہو رہی ہے۔ تاہم برین پیس میکر کی سرجری میں ملی میٹر سے بھی کم غلطی کی گنجائش ہوتی ہے، اس لیے ہم اس ٹیکنالوجی کو اسی سطح پر استعمال نہیں کر سکتے تھے۔ آج انجام دی گئی اس سرجری کے ساتھ ہم نے اپنے ملک اور قریبی خطے میں پہلی مرتبہ روبوٹک ڈیپ برین اسٹیمولیشن سرجری انجام دی ہے۔'

زیادہ درست ہدف، کم خطرات

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ یاور سمانجی نے نئی ٹیکنالوجی کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ طریقہ موجودہ تیکنیکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ درستگی سے ہدف تک پہنچنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرجری کے دورانیے کو کم کرنے اور آپریشن سے وابستہ خطرات کو گھٹانے میں بھی مدد دیتا ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ اس سے انسانی غلطیوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے جب کہ سرجری میں کم وقت لگنے کی وجہ سے مریض کو بے ہوشی کی دوا بھی کم دینا ہوتی ہے جس سے انفیکشن اور خون بہنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ روبوٹک نظاموں کی بدولت ہم نسبتاً چھوٹے کٹس لگا کر کام کر سکتے ہیں جس سے مریض آپریشن کے بعد زیادہ آرام دہ مرحلہ گزارتے ہیں اور جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔

زیادہ محفوظ سرجری

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ یاووز سمانجی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں روبوٹک سرجری کا استعمال کئی طبی شعبوں میں عام ہو چکا ہے۔ ان کے بقول روبوٹک سرجری معالجین اور مریضوں دونوں کے لیے نہایت آرام دہ طریقہ ہے۔ دوسری جانب ڈیپ برین اسٹیمولیشن کئی برسوں سے خصوصاً پارکنسن اور دیگر حرکتی عوارض کے مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر علاج کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اب ہم اس شعبے میں بھی روبوٹک نظاموں سے فائدہ اٹھانا شروع کر چکے ہیں۔'

مریض کی صحت کیسی ہے؟

ڈاکٹر سمانجی نے مریض کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'جس مریضہ کی ہم نے سرجری کی، وہ پارکنسن میں مبتلا تھیں۔ بعض خدشات کے باعث ان کا آپریشن کافی عرصے تک مؤخر ہوتا رہا۔ ہم نے جنرل اینستھیزیا کے تحت روبوٹک ڈیپ برین اسٹیمولیشن کے طریقہ کار سے ان کی سرجری کی۔ ابتدائی مرحلے میں مریضہ کی حالت نہایت بہتر ہے اور وہ بھی نتائج سے مطمئن ہیں۔ مریضہ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں بھی خوشی ہوتی ہے۔'

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026