سال 2050 تک 32 لاکھ بریسٹ کینسر کے نئے کیسز، 11 لاکھ اموات کا خدشہ

06:41, 26/02/2025, بدھا: اپ ڈیٹ: 11:33, 26/02/2025, بدھ
سال 2050 تک 32 لاکھ بریسٹ کینسر کے نئے کیسز، 11 لاکھ اموات کا خدشہ
سوشل میڈیافائل
یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت کے شعبے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے جاری کی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن نے چھاتی کے کینسر سے متعلق نئی وارننگ جاری کی ہے۔:

ایک نئی رپورٹ کے مطابق سال 2050 تک دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ اس بیماری سے ہونے والی سالانہ اموات میں 68 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت کے شعبے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے جاری کی ہے۔ جس میں ایک نئی تحقیق جو نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی چلتے رہے جیسے ابھی ہیں تو 2050 تک ہر سال دنیا بھر میں 32 لاکھ لوگ (زیادہ تر خواتین) اس بیماری میں مبتلا ہوں گے اور 11 لاکھ افراد کی اس کی وجہ سے جان جاسکتی ہے۔

بریسٹ کینسر کے زیادہ تر کیسز غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں رپورٹ ہوسکتے ہیں کیونکہ ان ممالک میں بیماری کی جلد تشخیص، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات محدود ہیں۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی سائنسدان اور رپورٹ کی شریک مصنفہ ڈاکٹر جوآن کم کہتی ہیں کہ ’ہر ایک منٹ میں چار خواتین کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے اور ایک عورت اس بیماری سے مر جاتی ہے اور یہ اعدادوشمار دن بدن بڑھ رہے ہیں‘۔


بریسٹ کینسر- بڑھتا ہوا عالمی مسئلہ

بریسٹ کینسر دنیا بھر میں خواتین میں سب سے عام اور مجموعی طور پر دوسرا سب سے زیادہ پایا جانے والا کینسر ہے۔

صرف 2022 میں، اندازاً 23 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے اور 6 لاکھ 70 ہزار اموات ہوئیں۔

بریسٹ کینسر کے سب سے زیادہ کیسز آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، شمالی امریکہ اور شمالی یورپ میں رپورٹ ہوئے، جبکہ سب سے کم کیسز جنوبی وسطی ایشیا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں دیکھے گئے۔

دوسری طرف، میلانیسیا، پولینیشیا اور مغربی افریقہ میں اس بیماری سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں، کیونکہ وہاں صحت کی سہولیات محدود ہیں، جس سے علاج میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

کسی ملک کی معاشی حالت اور بریسٹ کینسر سے بچنے کے امکانات کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ امیر ممالک میں 83 فیصد خواتین زندہ بچ جاتی ہیں، جبکہ غریب ممالک میں آدھی سے زیادہ خواتین اس بیماری کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔


فوری اقدامات کی ضرورت

عالمی ادارہ صحت نے 2021 میں گلوبل بریسٹ کینسر مہم شروع کی، جس کا مقصد ہر سال بریسٹ کینسر سے اموات کی شرح میں 2.5 فیصد کمی کرنا ہے۔ اگر یہ ہدف حاصل ہو گیا تو 2040 تک 25 لاکھ زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

مہم تین اہم چیزوں پر زور دیا گیا ہے: بروقت تشخیص، جلد بیماری کی شناخت، معیاری علاج کی فراہمی

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی نائب سربراہ ڈاکٹر ازابیل سورجوماترم نے کہا کہ ’بریسٹ کینسر کے عالمی مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد تشخیص اور علاج تک رسائی کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے، تاکہ ہر ملک میں اس بیماری سے ہونے والی اموات کو کم کیا جا سکے۔‘





تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026