جرمنی: رواں سال گرمیوں کے دوران تقریبا 14 ہزار اموات ریکارڈ ہوئی

13:32, 21/08/2026, جمعہا: اپ ڈیٹ: 14:27, 21/08/2026, جمعہ
جرمنی: رواں سال گرمیوں کے دوران تقریبا 14 ہزار اموات ریکارڈ ہوئی
AFP
فائل فوٹو

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال جرمنی میں ہیٹ ویو کے دوران 14 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اموات کی یہ تعداد 2018 میں مرنے والے لوگوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

رابرٹ کوچ انسٹیوٹ کے مطابق ان میں سے تقریبا 9,600 اموات صرف جون کے آخر میں ایک ہفتے کے دوران ہوئیں ان دنوں جرمنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔

اس سال یورپ میں گزشتہ کئی سالوں میں پڑنے والی گرمی سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی سے متاثرہ ملکوں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپین کے پبلک یلتھ انسٹیٹیوٹ نے یکم جون سے اب تک تقریبا 4,500 گرمی سے ہونے والی اموات ریکارڈ کیں ہیں جبکہ فرانس کی ہیلتھ اتھارٹی نے اس عرصے میں 7,300 سے زائد اموات کی اطلاع دی ہے۔

جرمن پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جن کی عمر 75 سال سے زیادہ تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ صورتوں میں جیسے ہیٹ اسٹروک موت کا سبب بنتی ہے، جبکہ اکثر اموات گرمی اور پہلے سے موجود بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر گرمی کو عام طور پر موت کی بنیادی وجہ قرار نہیں دیا جاتا، اور گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد کا اندازہ شماریاتی طریقوں سے لگایا جاتا ہے۔

ادارے نے پچھلے سالوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2018 میں گرمی سے 8,900 اموات ریکارڈ کیں ہیں جبکہ 2016 جیسے دیگر سالوں میں یہ تعداد 2,000 یا اس سے کم تھی۔

یاد رہے کہ اس سال میں گرمی اور خشک سالی نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ جس سے جنگلات میں آگ لگی، فصلوں کی پیداوار کم ہوئی ہے اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح گر گئی ہے ۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026