جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

12:13, 16/08/2024, جمعہا: اپ ڈیٹ: 15:19, 16/08/2024, جمعہ
ویب ڈیسک
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف
فیس بک
وزیر دفاع نے کہا کہ ’ایک ملاقات میں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگائیں گے۔‘

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2022 میں اپنی مدت ملازمت میں دوسری بار توسیع دینے کے وقت ملک میں مارشل لا لگانے کی دھمکی دی تھی۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کے ایک بیان کے جواب میں کہی جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت میں ایکسٹینشن نہیں مانگی۔


ایک روز قبل ملک احمد خان نے امریکی سفارت خانے میں سابق آرمی چیف سے اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ باجوہ نے بطور آرمی چیف مدتِ ملازمت میں توسیع (ایکسٹینشن) لینے سے منع کر دیا تھا۔


پاکستان کے نجی چینل جیو نیوز میں سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کہتے ہیں کہ


وزیر دفاع نے کہا کہ ’ایک ملاقات میں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگائیں گے۔‘


خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ میں بھی کی تھی۔


پروگرام میزبان حامد میر نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ تو خواجہ آصف نےکہا کہ ’میں کون ہوتا ہوں، میں پہلے ہی اوقات سے بڑھ کر باتیں کر رہا ہوں۔ جب خواہشات کا ایک سیلاب ہو تو انسان بالآخر لڑکھڑا جاتا ہے۔ ٹھوکر کھاتا ہے۔’خواہشات کنٹرول میں رہنی چاہیئے۔‘


انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اور ملک احمد کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے، جنرل (ر) باجوہ نگران دور میں 6 ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے۔


وزیر دفاع نے کہا کہ باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید دونوں کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں، اور فیض حمید ان کی آرمی چیف بننا چاہتے تھے۔


آج جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔




شہ سرخیاںFaiz HameedISIPak Army
پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026