’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والا ہمارا اگلا نشانہ ہوگا‘، ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے بعد ’گینگ‘ کا بیان
10:36, 19/10/2026, پیرا: اپ ڈیٹ: 10:36, 19/10/2026, پیر
ویب ڈیسک

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد لارنس بشنوئی گینگ کے دو ارکان، انیل پنڈت اور ہرمن سندھو کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد لارنس بشنوئی گینگ کے دو ارکان، انیل پنڈت اور ہرمن سندھو کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں موٹر سائیکل سوار تین افراد نے ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی۔ ٹائیگر شروف اس واقعے میں محفوظ رہے لیکن ان کے ڈرائیور اور ایک رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گینگسٹر انیل پنڈت نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں وہ اور ہرمن سندھو ملوث تھے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انیل پنڈت اور ہرمن سندھو پر دہلی اور پنجاب میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات ہیں۔ ممبئی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لارنس بشنوئی گینگ میں اپنا نام بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔
ان حملوں میں جون میں مغربی دہلی کے ایک جم پر فائرنگ کا واقعہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے کے بعد انیل پنڈت نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ فائرنگ ’انیل پنڈت یو ایس اے‘ اور ان کے ساتھی ہرمن سندھونے کی۔ انہوں نے جم کے مالک کی سلمان خان سے مبینہ بڑھتی ہوئی قربت کو بھی اس حملے سے جوڑا تھا۔
رواں مہینے پنجاب میں ’کالا گبا‘ کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ ارکان آر ڈی دھالیوال، ہرمن سندھو اور ٹائسن بشنوئی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔
پوسٹ میں پنجابی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ڈاکٹروں اور پروڈیوسرز کو مزید دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام تقریباً سات بجے جوہو میں پشپا پارک کے قریب پیش آیا۔ جہاں جمنا بائی سکول کے نزدیک ٹائیگر شروف ایک کلب میں فٹ بال کھیلنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اداکار اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں بیٹھنے والے تھے کہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیوز میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور دکھائی دیے۔ ان میں سفید قمیص پہنے ایک شخص اور سیاہ ٹوپی پہنے دوسرا شخص شامل تھا۔ حملہ آوروں نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر کم از کم پانچ فائر کیے اور پھر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
ٹائیگر شروف کو معمولی خراشیں آئیں جبکہ ان کے ڈرائیور فردوس کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی۔ دونوں کو ناناوتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکار ٹائیگر شروف کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، جبکہ ان کے ڈرائیور کو ممکنہ سرجری کے پیش نظر داخل کرلیا گیا۔
