امریکہ کا جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے انکار، ’ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف تیار ہے‘

11:46, 18/08/2026, منگلا: اپ ڈیٹ: 15:59, 18/08/2026, منگل
امریکہ کا جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے انکار، ’ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف تیار ہے‘
AA
ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صنعت کے لیے تیار کردہ میزائل تہران کے آزادی اسکوائر میں جشن کے دوران نمائشا کے لیے پیش کیے گئے۔

امریکہ کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات رک گئے ہیں ، اب ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے پیر کو رائٹرز کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ مذاکرات میں تعطل کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن نے عارضی جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کر دیا ہے۔

امن مذاکرات اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کی کوششوں میں بظاہر ہونے والی پیش رفت بھی رک گئی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی اداروں کو آبنائے ہرمز اور وسیع تر خطے میں کشیدگی بڑھنے کی صورتِ حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ کیونکہ ایران مشکل فیصلے کرنے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو تہران امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے بروقت اور درستگی کے ساتھ فوجی کارروائی کرے گا۔

جنگ کے خاتمے کے لیے جون میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ایران اور امریکہ کو حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے گزشتہ روز پیر تک کا وقت دیا گیا تھا۔

17 جون کو طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں سے متعلق ایک وسیع تر معاہدے کے لیے 60 روز کی مدت مقرر کی گئی تھی۔

اس معاہدے میں’تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

امریکہ ایران جنگ سے قبل دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا تھا۔ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا امریکی جون میں طے پانے والے عبوری معاہدہ مزید بڑھانے پر راضی ہو گا؟

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا ’نہیں، امریکہ یہ نہیں چاہتا۔‘

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ جنگ کے دوران آئی آر جی سی مزید طاقتور ہوا ہے اور ایران کی مسلح افواج اور معیشت کے بڑے حصے پر اس کا کنٹرول ہے۔

امریکہ ایران معاملے پر براہ راست معلومات رکھنے والے دو زرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ٹلسی گیبارڈ نے آئی آر جی سی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے والے عراقی کرد رہنما سے بات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی ثالث کے ذریعے امریکا نے آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل احمد وحیدی تک اپنا پیغام پہنچایا ہے ـ بعد ازاں امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ سامنے بیٹھے ایرانی مذاکرات کار واقعی پاسدارانِ انقلاب کی نمائندگی کر رہے ہیں یا نہیں۔

ٹرمپ کے داماد اور خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے پیر کو فاکس نیوز چینل کو ایک الگ انٹرویو میں کہا کہ’میں اس کی تفصیلات میں نہیں جا سکتا، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ امریکی حکومت اور ایرانی حکومت کے مختلف حلقوں کے درمیان ہر سطح پر بات چیت شاید پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور مضبوط ہے‘۔

ایران کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی شک پانچ کے تحت اسے آبنائے ہرمز کے انتظام کا حق حاصل ہے، تاہم امریکا نے اس مؤقف کو مسترد کردیا ہے ۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بعض بحری جہازوں پر ایرانی فائرنگ کے بعد کشیدگی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ مزید معاشی پابندیوں سے عوامی مشکلات اور ملک میں بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ جبکہ جنگ کے باعث ایران کو تباہ شدہ انفراسٹرکچر، متاثرہ تجارت، پیداوار میں کمی اور تعمیرِ نو کے بھاری اخراجات کا سامنا ہے۔

ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق الگ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر عمان رکاوٹ بنا تو ہم اسے شدید بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔‘

جنگ کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ایران نے عمان، اردن، کویت، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

جنگ کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکا میں پٹرول کی قیمت چار ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی، جو جنگ سے پہلے تین ڈالر سے کم تھی۔


تبصرے
Avatar

ہماری سائٹ پر آپ کے تبصرے دیگر صارفین کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہیں۔ براہ کرم مختلف آرا اور دوسرے صارفین کا احترام کریں۔ بدتہذیبی، جارحانہ، تضحیک آمیز یا امتیازی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔

پیج بریک
فٹر ٹائٹل

فٹر ڈسکرپشن

سوشل میڈیا ٹائٹل
موبائل ایپ ٹائٹل

موبائل ایپ ڈسکرپشن

کیٹیگریز
کمپنی میڈیا

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 34010 Zeytinburnu/İstanbul, Türkiyeiletisim@yenisafak.com+90 212 467 6515

کمپنی میڈیا سائٹس
قانونی انتباہ

قانونی انتباہ کی تفصیلات

© Net Medya، تمام رائٹس ہمارے پاس ہیں۔ 2026